ممتابنرجی کی وزیراعظم سے ملاقات، بی ایس ایف،تریپورہ اور بنگال گلوبل بزنس سمٹ پر تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 10:52 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 25؍نومبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) 30منٹ تک وزیر اعظم نریندر مودی سے آج شام ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پریس سے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے بی ایس ایف،تریپورہ اور بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے تعلق سے بات کی ممتا بنرجی نے وزیراعظم سے کہا کہ بی ایس ایف کے خلاف نہیں ہیں،مگر لا اینڈ آرڈر ریاست کے دائرہ اختیار میں ہے اگر بی ایس ایف کو مدد کی ضرورت ہے تو ہم مدد کریں گے مگر بی ایس ایف کے دائرہ اختیار میں اضافہ نہیں کیا جائے ممتا بنرجی نے سونیاگاندھی سے ملاقات کے سوال پر کچھ بھی کہنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی پارٹی کو توسیع دینے کا اختیار ہے اور جولوگ آرہے ہیں ہم ان کاخیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے سبرامنیم سوامی سے ملاقات کے سوال پر کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کیاان سے ملاقات کرنا غلط ہے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ 30نومبر کو ممبئی جارہی ہیں جہاں ایک بزنس سمٹ میں شرکت کریں گی اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کریں گی - انہوں نے بنارس جانے کا بھی اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ دیگر علاقائی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بھی کرسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ ریاست اور مرکز کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اگلے سال20/ اپریل میں ہونے والے بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت دی ہے ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے دعوت قبول کرلی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔