ملیکارجن کھرگے کا دورہ کلبرگی، سندگی، و ناندیڑ؛   انتخابی و عام جلسوں سے خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2021, 12:46 PM | ریاستی خبریں |

 کلبرگی،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍راست) قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے `17اکتوبر بروز اتوار بوقت صبح 9.45بجے دہلی سے بذریعہ  طیارہ روانہ ہوں گے اور 11.55بجے حیدر آباد پہنچیں گے۔بعد ازاں اسی دن حیدر آباد سے بذریعہ کار شام 5.30بجے کلبرگی پہنچیں گے اوریہاں قیام کریں گے۔18اکتوبر کو بذریعہ کار بوقت 9.30بجے دن کلبرگی  سے مارٹگی (تعلقہ سندگی) روانہ ہوجائیں گے۔11بجے دن مارٹگی (تعلقہ سندگی) پہنچ جائیں گے  اور وہاں 11بجے دن ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔پھر قائد موصوف دوپہر 2بجے ین کنچی تعلقہ سندگی میں بھی ایک جلسہ ء عام سے خطاب کریں گے اور اسی دن شام7بجے گولہ گیری تعلقہ سندگی میں بھی ایک جلسہء عام سے خطاب کے بعد رات کو بیجاپور میں قیام کریں گے۔ 19اکتوبر کو وہ 11بجے دن چاند کوٹگی (تعلقہ سندگی) میں بھی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اسی دن دوپہر 2بجے بیلگنور تعلقہ سندگی میں بھی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ شام 5بجے تھامبا تعلقہ سندگی میں ایک جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں شام   6.30بجے تھامبا سے بذریعہ کار گلبرگہ روانہ ہوجائیں گے اور 9بجے شب گلبرگہ پہنچ کر یہیں قیام کریں گے۔

    20اکتوبر کو ڈاکٹر کھرگے صبح 8بجے کلبرگی  سے براہ ہمنا آباد بھالکی و دڈیگلور رو ڈ روانہ ہوں گیاور 11بجے  ڈیگلور (ضلع ناندیڑ، مہاراشٹرا  پہنچیں گے۔ قائد موصوف 11بجے دن سے شام 6بجے تک ضلع ناندیڑ کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔6بجے شام ڈیگلور سے بذریعہ کار روانہ ہوجائیں گے اور اسی دن 7.30بجے شب حیدر آباد پہنچیں گے۔ پھر اسی شب 8.50بجے حیدر آباد سے روانہ ہوکر رات 11.50بجے بنگلور کو پہنچیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...