مہاراشٹر اسمبلی الیکشن:بی جے پی نے جاری کیا منشور، ساورکر کو ’بھارت رتن‘دلانے کا کیا وعدہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 1:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے منگل کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے منشورجاری کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور میں مہاتما جیوتبا پھلے، ساوتری بائی پھلے اور ویر ساورکر کو ’بھارت رتن‘ایوارڈ دینے کی پارٹی کا مطالبہ ہے۔اس دوران جے پی نڈا نے کہاکہ دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر کی سیاسی ثقافت میں اصل تبدیلی کی ہے۔پانچ سال پہلے مہاراشٹر ایک بدعنوانی میں مبتلا صوبہ تھا۔آج دیویندر فڑنویس کی قیادت میں مہاراشٹر بدعنوانی سے آزاد صوبہ بن گیا ہے۔جے پی نڈا نے منشور جاری کرتے وقت اس کے اہم باتوں پر غور کیا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے 5 سالوں میں مہاراشٹر کو خشک سالی سے آزاد کریں گے۔مغرب سے بہنے والی ندیوں کے پانی کو گوداوری کی وادی سے رکواکر مراٹھواڑا اور شمالی مہاراشٹر کے خشک زدہ علاقوں میں پہنچائیں گے۔مراٹھواڑا واٹر گرڈ مہتوکاکشی منصوبہ بندی کے ذریعے 11 ڈیموں کو آپس میں جوڑ کر کل مراٹھواڑا کو پائپ لائن سے سپلائی کریں گے۔ کرشنا کوینا و دیگر ندیوں میں سیلاب کی وجہ سے بہہ جانے والے اضافی پانی کو مغربی مہاراشٹر کے مستقل خشک زدہ علاقے میں لے کر جائیں گے۔ آنے والے 5 سال زراعت میں لگنے والی بجلی کو شمسی توانائی پر مبنی کسانوں کو دن میں 12 گھنٹے سے زیادہ بجلی پہنچانے کو یقینی بنائیں گے۔آنے والے پانچ سالوں میں 1 کروڑ ملازمتوں کی انتظام کریں گے۔ایک کروڑ خاندانوں کو خواتین بچت گروپ سے جوڑ کر روزگار کے خصوصی موقع فراہم کرائیں گے۔2022 تک ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کرائیں گے۔بنیادی سہولیات کے لئے مرکزی حکومت کے تعاون سے 5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا نے کہاکہ ریاست کی تمام سڑکوں کی مستقل مرمت اور دیکھ بھال کے لئے آزاد نظام کی تعمیر کریں گے۔وزیر اعلی گرام سڑک کی منصوبہ بندی کے ذریعے تمام بستیوں کو 12 ماہ چلنے والی سڑکوں سے جوڑیں گے۔ گرام سڑک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے ذریعے 30 ہزار کلومیٹر کی دیہی سڑکیں بنائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔