مہاراشٹر اور اروناچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر پیمانے پر شدت 4.5 اور 3.7

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2024, 12:26 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 21/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  مہاراشٹر اور اروناچل پردیش جمعرات (21 مارچ) کی صبح زلزلے سے لرز اٹھے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ ملک کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 تھی، جب کہ شمال مشرق میں اروناچل میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.7 تھی۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مہاراشٹر کے ہنگولی میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 6.08 پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 ناپی گئی۔ 4 سے 4.9 کی شدت والے زلزلے کو ہلکے زلزلے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر میں جو زلزلہ آیا وہ ہلکی شدت کا تھا لیکن اس کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خوف ضرور پیدا ہوا۔ کچھ لوگ زلزلے کے جھٹکے محسوس کر کے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے پہلے جھٹکے اروناچل پردیش میں محسوس کیے گئے۔ ملک کی شمال مشرقی ریاست میں چند گھنٹوں کے وقفے سے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ پہلا جھٹکا جمعرات کو دیر رات گئے ایک بج کر 49 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کے مغربی کامینگ میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ اس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔

اسی دوران دو گھنٹے بعد اروناچل پردیش ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ ریاست میں صبح 3.40 بجے زلزلے کی اطلاع ملی۔ اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مغربی کامینگ تھا۔ اس زلزلے کے مرکز کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔ ایسے زلزلے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 سے 3.9 کے درمیان ہوتی ہے، معمولی زلزلے کہلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...