مڈیکیرے: کالج کی ایک طالبہ سمیت ’ہنی ٹریپ‘گینگ کے 6اراکین گرفتار۔ 4مفرور ملزمین کی تلاش جاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 6:15 PM | ریاستی خبریں |

مڈیکیرے 28/ستمبر (ایس او نیوز) خوبصورت لڑکیوں کے جال میں پھنساکر لوگوں کو لوٹنے والی ایک گینگ کے چھ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے شکار کے پاس سے وصول کی گئی رقم میں سے ایک لاکھ روپے برآمد کرنے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے، جبکہ اس ٹولی بقیہ چار اراکین مفرور بتائے جاتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

 پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام محمد اظہرالدین، ابوبکر صدیق (33سال)، حسینار عرف اچھو (27سال)، ارشاد علی (27سال)،  اے اے سمیر (28سال) اور ایک کالج کی طالبہ ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس مزید چار ملزمین کی تلاش کررہی ہے جس میں کلیدی ملزم بھی شامل ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سومنا ڈی پانّیکر کا کہنا ہے کہ ’ہنی ٹریپنگ‘ کرنے والی دس رکنی ٹیم کے خلاف دو مختلف معاملات درج کیے گئے ہیں۔

 بتایاجاتا ہے کہ ایمّے ماڈو گاؤں کا رہنے والا غفور نامی ایک شخص دبئی میں ملازمت کررہاتھا۔ جب وہ امسال اگست کے مہینے میں اپنے گھر لوٹا تواس نے اپنی جمع پونجی سے اپنی فیملی کے لئے ایک مکان تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اسی گاؤں کے رہنے والے کریم نامی ایک غفور کے شناسا کو اس بات کی بھنک لگی کہ غفور کے پاس بڑی رقم موجود ہے۔ اس نے کچھ مقامی نوجوانوں کو ساتھ لے کر غفور سے رقم اینٹھنے کا منصوبہ بنایا جس میں ایک کالج کی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لئے استعمال کرنا شامل تھا۔

اس منصوبے کے تحت میسورو سے گھر کے لئے ضروری الیکٹرک کی اشیاء خریدنے کی بات سمجھا کرکریم اور اظہرالدین 16اگست کواپنے ساتھ غفور کو لے کر سفر پر نکلے۔ پھر منصوبے کے مطابق خوشحال نگر میں ایک کالج طالبہ کو گاڑی میں سوار کرلیاگیا۔ رات میں ان لوگوں نے رِنگ روڈ پر واقع ایک ہوم اسٹے میں  قیام کیااور غفور اور کالج کی طالبہ کو ایک کمرے میں تنہا چھوڑ دیا گیا۔پھر مبینہ طور پرغفورکو نشہ آور مشروب پلانے کے بعد لڑکی کے ساتھ اس کی برہنہ اور قابل اعتراض تصاویر اتاری گئیں۔اوراس کے بعد غفور کو دھمکی دی گئی کہ اگروہ انہیں 50لاکھ روپے ادا نہیں کرے گا تو پھر اس کی یہ برہنہ اور فحش تصاویر ٹی وی پر دکھائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غفور کے پاس موجود 1.5لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی لوٹ لی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کے چنگل سے بچنے کے لئے غفور نے جملہ 3.5لاکھ روپے ملزمین کو اداکردئے تھے۔

غفور کے ساتھ ہوئے ہنی ٹریپنگ کے اس معاملے کی خبرجب پولیس کو معلوم ہوئی تواس نے غفور کو سمجھا بجھاکر اس بات پر آمادہ کرلیا کہ وہ ملزمین کے خلاف شکایت درج کروائے۔غفور کی طرف سے شکایت درج ہونے کے بعد جب انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ کے سب انسپکٹر حمید اورچار پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم کریم کو اس کے گھر پر گرفتار کرنے پہنچی تو کریم نے اندر سے پولیس ٹیم پر گولی چلادی جس میں سب انسپکٹر حمید بال بال بچ گئے۔اس دوران کریم اپنی دو بیویوں کے ساتھ موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بتایاجاتا ہے کہ ہنی ٹریپنگ کے علاوہ کریم اور اس کی دو بیویوں پر غیر قانونی ہتھیار کا استعمال کرنے کے لئے بھی آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کو توقع ہے کہ ایک مرتبہ کریم اس کے ہاتھ لگ جائے گا تو پھر اس گینگ کے تمام کرتوت کا خلاصہ سامنے آجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...