مدھیہ پردیش: ضمنی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم نے پکڑا زور

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 12:24 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،24؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا پارلیمانی اور تین اسمبلی ضمنی انتخابات ریگاوں، جوبٹ اور پرتھوی پور کے لئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کی انتخابی مہم اب زور پکڑنے لگی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے اسٹار تشہیرکار کے طور پر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی صدر وشنو دت شرما مسلسل انتخابی دورے کرکے عوامی میٹنگیں کر رہے ہیں۔ اب سینئر لیڈر نریندر سنگھ تومر، کیلاش وجے ورگیہ اور پرہلاد پٹیل کی بھی انتخابی میٹنگیں شروع ہو گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا اور بی جے پی کے دیگر لیڈر بھی انتخابی میٹنگیں کریں گے۔

تاہم ریاستی حکومت کے وزراء، درجنوں اعلیٰ عہدیدار اور ہزاروں سرشار کارکنان نے میدان میں پہلے سے ہی محاذ سنبھالا ہوا ہے۔ ریاستی ضمنی انتخابی انتظامی کمیٹی کے کنوینر اور ریاستی حکومت کے شہری ترقی کے وزیر بھوپندر سنگھ بھوپال میں ہی اپنی ٹیم کے ساتھ دن بھرکی سرگرمیوں پر نظر رکھ کر لیڈران کے انتخابی دورے اور دیگر پروگراموں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ریاستی تنظیم بھی پوری طرح سے چوکس نظر آرہی ہے اور اس بار وہ پچھلے دموہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست سے سبق لیتے ہوئے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ اوسطاً تین سے چار اجلاس روزانہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دیہی اور شہری علاقوں میں عوامی رابطوں سے بھی محروم نہیں ہیں۔ چوہان نے کل پرتھوی پور اسمبلی حلقہ کے دیگوڑا اور بچھوڑا میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد شام تک گرارکیکھرک گاوں میں عوامی رابطہ کیا۔ گاؤں والوں نے یہاں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور چراغاں کرکے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے وہاں رات آرام بھی کیا اور آج صبح عوامی رابطے کے بعد وہ بھوپال واپس آگئے ہیں۔

چوہان یہاں دن میں مکھیہ منتری کسان کلیان یوجنا کے تحت تقریباً 77 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 1570 کروڑ روپے کی رقم منتقل کرنے کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ جاور، دھول کوٹ، دیڑتلائی، برہان پور میں انتخابی اجلاس کریں گے۔ وہ رات برہان پور میں آرام کریں گے۔ مرکزی وزیر سندھیا اتوار کو کھنڈوا پارلیمانی حلقہ میں تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ وجے ورگیہ نے کھنڈوا کے کھکنار میں کل انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔

دوسری جانب کانگریس کی طرف سے خاص طور پر سینئرلیڈر اور ریاستی صدر کمل ناتھ انتخابی اجلاس کر رہے ہیں۔ وہ آج ریگاوں اسمبلی ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کلپنا ورما کی حمایت میں دو اجلاس شیوراج پور اور بھرجونا سے خطاب کریں گے۔ وہ کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اجلاس کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ سینئر لیڈر وویک تنکھا بھی اکثر نظر آجاتے ہیں۔ سینئر لیڈر دگوجے سنگھ 24 اکتوبر کو کھنڈوا پارلیمانی حلقہ میں تین اجلاس کریں گے۔ اس پارلیمانی حلقہ میں سابق مرکزی وزیر ارون یادو، سابق وزیر مکیش نائک اور راجکمار پٹیل پہلے سے ہی سرگرم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔