مدھیہ پردیش: رائے سین میں بھیانک سڑک حادثہ، باراتیوں کو ٹرک نے روندا، 5 ہلاک، 11 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 12th March 2024, 11:18 AM | ملکی خبریں |

بھوپال، 12/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مدھیہ پردیش کے رائسین ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پیر کی رات سلطان پور شہر میں ایک تیز رفتار ٹرک نے کئی باراتیوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔ رائسین کے ڈی ایم اروند دوبے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہوشنگ آباد ضلع کے آنچل کھیڑا سے سلطان پور کے کھمریا گاؤں پہنچے باراتیوں کو سڑک پر غلط سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ 

سلطان پور پولیس اسٹیشن کے انچارج رجت سراتھے نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے اور انہیں بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایم نے بتایا کہ رات 10 بجے کے قریب پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوبے نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50000 روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...