مدھیہ پردیش: زہریلی شراب کے کاروباریوں کو عمر قید یا پھانسی کی سزا کا راستہ صاف، بل منظور

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 11:47 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کی کابینہ نے آج اس اہم ترمیمی بل کو منظوری دے دی جس میں زہریلی شراب کے کاروبار میں ملوث پائے جانے پر متعلقہ شخص یا لوگوں کو عمرقید یا پھانسی کی سزا کا التزام ہے۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں یہاں اختتام پذیر ہوئی میٹنگ میں ایکسائز ایکٹ ترمیمی بل 2021 کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں لانے کی منظوری دی گئی۔ ترمیمی بل میں ہی اس طرح کے قصوروار پائے جانے والے لوگوں کو عمرقید یا پھر پھانسی کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا سے کہا کہ ریاست میں غیرقانونی شراب سے متعلق بڑھ رہی مجرمانہ سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے ترمیمی بل 2021 کو کابینہ نے منظوری فراہم کردی۔ اس میں ’ہیریٹیج مدیرا‘ کا نیا زمرہ بھی جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسی شراب جس کے استعمال سے کسی کی جان چلی جاتی ہے اس کے لئے قصوروار ثابت ہونے پر متعلقہ کو عمرقید اور پھانسی کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔ اب تک ایسے معاملات میں پانچ یا دس سال کی سزا کا التزام ہے۔ وہیں جرمانہ کی رقم دس لاکھ روپیوں سے بڑھا کر 20لاکھ کردی گئی ہے۔

ریاست میں حال ہی میں مندسور ضلع میں بھی زہریلی شراب کے استعمال سے کم از کم چھ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ اس سے پہلے اجین اور کچھ دیگر اضلاع میں بھی زہریلی شرابی کے استعمال کی وجہ سے کم از کم دو درجن لوگوں کی موت کی خبر آئی تھی۔ ان تمام واقعات کے مدنظر اپوزیشن حکومت پر کافی حملہ آور ہوگئی تھی۔

دوسری طرف اہم اپوزیشن جماعت کانگریس کے ریاستی صدر کملناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ صرف قانون بنانے سے مافیا کبھی ختم نہیں ہوگا۔ قانون کا نفاذ نہایت ضروری ہے۔ حکومت کی مضبوط قوت ارادی نظر آنی چاہئے۔ سخت قانون کی بات تو بیٹوں کی حفاظت پر بھی حکومت کی طرف سے برسوں سے کی جا رہی ہے لیکن ریاست میں آج بھی بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔