88 فیصد والوں کو شراکت داری انتہائی کم، 6 فیصد آبادی والے ملک کے اقتدار اور ملکیت پر کنٹرول کر رہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2024, 11:33 AM | ملکی خبریں |

پالگھر، 16/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران لگاتار مرکز کی مودی حکومت اور ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج ایک بار پھر انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی 88 فیصد آبادی یعنی دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی)، دلت، قبائلی و پسماندہ طبقات سے ہے لیکن ایڈمنسٹریشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں ان کی شراکت داری بہت کم ہے۔

راہل گاندھی نے یہ بیان مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے واڈا تعلقہ میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے اقتدار اور ملکیت کو وہ لوگ کنٹرول کر رہے ہیں جن کی مجموعی آبادی 6 فیصد ہے۔ راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی فصل بیمہ منصوبہ سے کسانوں کو نہیں بلکہ پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ جب بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوتا ہے تو حکومت کے ذریعہ بیمہ کمپنیوں کو بڑی پریمیم کی ادائیگی کرنے کے باوجود متاثرہ کسانوں کو کسی طرح کی مدد نہیں ملتی ہے۔

وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس حکومت میں آئی تو وہ حالات بدلنے کا کام کرے گی۔ ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبوں میں عدم توازن کو دور کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے گی تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔ راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کو لے کر بھی مودی حکومت پر حملہ کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ’’جی ایس ٹی کے ذریعہ سے غریبوں کو لوٹا گیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...