میسورو: محبت کی راہ میں ملازمت رکاوٹ بن گئی ، نوکری نہ ملنے سے دلبرداشتہ دوپریمی پھانسی کے پھندے سے لٹک گئے

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،7؍دسمبر(ایس او نیوز) دو پیار کرنے والوں کی زندگی کے درمیان نوکری رکاوٹ بن گئی۔نوکری نہ ملنے سے دلبرداشتہ چامراج نگرضلع کے گنڈل پیٹ تعلقہ کے بوملاپورگرام کے رہنے والے پریمیوں نے میسورمیں انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی۔اپنے آپ کوہلاکت میں ڈالنے والے پریمیوں کی شناخت ستیش اورورلکشمی کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں چاربرسوں سے پیارکے بندھن میں بندھے ہوئے تھے،ستیش بی کام مکمل کرنے کے بعد پولیس نوکری کیلئے عرضی ڈالاہواتھا،جبکہ ورلکشمی ایک پرائیویٹ اسپتال میں نرسنگ کورس کررہی تھی۔پہلے ورلکشمی کے والدین نے دونوں کی شادی میں رکاوٹ کھڑی کی بعدمیں ورلکشمی کے والدنے ستیش کے سامنے یہ شرط رکھی کہ جب تک سرکاری نوکری نہیں مل جاتی تب میری بیٹی کی شادی نہیں کرتا،باپ نے بیٹی سے شادی کیلئے گورنمنٹ کی نوکر ی لازمی قراردی۔اس کے مطابق ستیش سرکاری نوکری کی تلاش میں سرگرداں رہا۔بعدمیں سرکاری نوکری نہ ملنے سے وہ ناامیدہوگیا۔ پولیس ذرائع نے کہاکہ دونوں پریمیوں نے میسوروکے ایک لاڈج میں قیام کیا اور وہاں سے ستیش نے اپنے والدین کوفون کرتے ہوئے کہاکہ کورونابیماری سے چوکنارہیں بعدازا ں دونوں پھانسی کے پھندے سے لٹک گئے۔اس سلسلہ میں ایک معاملہ میسوروپولیس تھانہ میں درج کرلیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...