بھٹکل نوائط کالونی میں بائک اور لاری کی ٹکر؛ بائک سوار موقع پر ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th March 2019, 5:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/مارچ (ایس او نیوز) یہاں نوائط کالونی انفال سوپر مارکٹ کے قریب لاری اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جسکی شناخت  نرسمہا موگیر (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ  منگل دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق بھٹکل بیلنی کا رہنے والا نرسمہا شرالی سے بھٹکل آرہا تھا کہ اس دوران نوائط کالونی میں ہائی وے کنارے  کھڑی ایک لاری باہر نکلنے کی فراغ میں دیکھ کر اچانک نرسمہا نے اپنی بائک  دائیں طرف لے جانے کی کوشش کی کہ مخالف سمت سے آرہی ایک تیز رفتار لاری سے ٹکراگیا۔ ٹکر لگتے ہی نرسمہا بیچ ہائی وے پر گرگیا اور سر کو شدید چوٹ لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثے کے بعد سڑک پر کافی  مقدار میں خون بہہ گیا  تھا۔

حادثے کے فوری بعد کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے،  ہائی وے پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک نظام بھی متاثر رہا، بعد میں پولس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال پہنچایا۔

شادی شدہ نرسمہا کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ ماہی گیری کا کام کرتا تھا،  اس کی اکلوتی لڑکی کا گذشتہ سال ہی انتقال ہوا تھا اور آج اس کی برسی تھی۔

ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔