لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری، 102 سیٹوں کے لیے نامزدگی شروع

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی )  لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج (20 مارچ) کو جاری کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلے میں جن ریاستوں کے لیے لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے، امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔

پہلے مرحلے کے لیے 19 اپریل، دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل، تیسرے مرحلے کے لیے 7 مئی، چوتھے مرحلے کے لیے 13 مئی، پانچویں مرحلے کے لیے 20 مئی، چھٹے مرحلے کے لیے 25 مئی اور ساتویں مرحلہ کے لیے یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ منصفانہ، آزادانہ اور محفوظ لوک سبھا انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی اور پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔

پہلے مرحلے میں تمل ناڈو سے 29، راجستھان سے 12، اتر پردیش سے 8، مدھیہ پردیش سے 6، اتراکھنڈ، آسام اور مہاراشٹر سے 5-5، بہار سے 4، مغربی بنگال سے 3، اروناچل پردیش، منی پور اور میگھالیہ سے 2-2 اور چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک ایک سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن سیکورٹی کے لحاظ سے حساس ریاستوں اور واقعات کا شکار حلقوں میں مناسب سینٹرل آرمڈ پولیس فورس تعینات کر رہا ہے۔ تمام اضلاع میں مربوط کنٹرول رومز قائم کیے جا رہے ہیں جو سات دن 24 گھنٹے کام کریں گے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر ویب کاسٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام تھانے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں لائسنس یافتہ اسلحہ جمع کروا رہے ہیں۔ مجرمانہ شبیہ کے حامل افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...