لوک سبھا انتخاب: بی جے پی ’اپنوں‘ سے پریشان، اڈیشہ و بنگال کے 2 لیڈران ہوئے باغی، اپنی طاقت پر الیکشن لڑنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2024, 11:53 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 26/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار مختلف لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں اور ہر امیدوار اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ انتخابی حلقہ کی عوام کو خوش کرنے میں لگا ہے۔ اس درمیان مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو کئی ریاستوں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ بی جے پی امیدواروں نے تو الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، اور کچھ لیڈران ایسے ہیں جو ٹکٹ نہ ملنے سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے باغیانہ رخ اختیار کر لیا ہے۔

بی جے پی کے لیے تازہ ترین بری خبر مغربی بنگال اور اڈیشہ سے سامنے آ رہی ہے جہاں رکن اسمبلی وشنو پرساد شرما اور کھربیلا سوین نے بغاوت کا پرچم بلند کر دیا ہے۔ مغربی بنگال کی کرسیانگ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی وشنو پرساد شرما نے تو بی جے پی امیدوار کے خلاف ہی کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے پیر کے روز کہا کہ وہ دارجیلنگ لوک سبھا سیٹ سے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار راجو بستا کے خلاف بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ حالانکہ انھوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

وشنو پرساد شرما کا کہنا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی شکل میں انتخاب ضرور لڑیں گے، لیکن بی جے پی کو نہیں چھوڑیں گے۔ اس دوران پارٹی اپنی خواہش کے مطابق کوئی بھی ڈسپلنری کارروائی کر سکتی ہے، لیکن ان کا خود سے پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کرسیانگ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے بارے میں انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے دارجیلنگ سے باہر کے شخص کو موقع دیا ہے جو مناسب نہیں، بِستا میرے امیدوار نہیں ہیں۔ ہم کسی باہری شخص کو نہیں چاہتے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ بی جے پی کو کوئی ’بھومی پتر‘ نہیں ملا۔ ایسے امیدوار عوام کے حقیقی مسائل کو نہیں اٹھاتے۔ بی جے پی پر طنز کستے ہوئے وشنو پرساد شرما نے کہا کہ یہ دارجیلنگ کے 17 لاکھ ووٹرس کے چہرے پر طمانچہ ہے۔

دوسری طرف اڈیشہ میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں بی جے پی لیڈر ایم اے کھربیلا سوین نے پیر کے روز بالاور سیٹ سے بطور آزاد امیدوار لوک سبھا انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے بھی پارٹی نہ چھوڑنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر انتخابی تشہیر کرنے کے ساتھ ساتھ انہی کے نام پر ووٹ مانگنے کی بات کہی۔ کھربیلا سوین نے یہ اعلان تب کیا ہے جب ایک دن پہلے ہی بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں بالاسور سیٹ سے بی جے پی اپنے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر پرتاپ سارنگی کو موقع دیا ہے۔

کھربیلا سوین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں آئندہ انتخاب میں بالاسور لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کی شکل میں انتخاب لڑوں گا۔ میں پی ایم مودی کے نام پر انتخابی تشہیر چلاؤں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام طے کرے گی کہ بی جے پی کا اصل امیدوار کون ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی نہیں چھوڑیں گے، لیکن پارٹی ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔‘‘ سوین نے الزام عائد کیا کہ انھیں ٹکٹ نہیں دیے جانے کے لیے بی جے پی کے داخلی سازشی افراد ذمہ دار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...