لوک سبھا انتخابات کیلئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں، بنگلورو شہر میں 8514پولنگ بوتھس قائم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2019, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍اپریل (ایس او  نیوز) بنگلور شہری ضلع کے انتخابی افسر و بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) کمشنر منجوناتھ پرساد نے کہا کہ بنگلور ساؤتھ ، نارتھ اور سنٹرل پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تینوں حلقوں کیلئے 8514پولنگ بوتھس کیلئے 42ہزار ملازمین کو مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بی بی ایم پی صدر دفتر میں اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں آنے والے مذکورہ تینوں لوک سبھا حلقوں میں 18؍اپریل کو صبح7بجے سے شام 6بجے تک پولنگ ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلور نارتھ حلقہ میں 31، سنٹرل میں 22اور ساؤتھ میں 25امیدوارمیدان میں ہیں ۔ پولنگ بوتھ سے 100میٹر کے فاصلہ کی دوری تک ووٹ طلب کرنے پر پابندی رہے گی ۔ امیدوار پولنگ کے دن 200میٹر کی دوری پر ایک ٹیبل اور 2کرسی رکھ سکتے ہیں ، پنڈال ڈالنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ انہوں نے ووٹرس سے کہا کہ وہ پولنگ کیلئے ووٹرشناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس ( ڈی ایل) آدھار کارڈ کے علاوہ انتخابی کمیشن نے چند دستاویزات کی نشاندہی کی ہے وہ اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے موبائل فون کو پولنگ بوتھ کے اندر لے جانے کی اجازت تھی مگر اب موبائل فون ساتھ لاتے ہیں تو پولنگ بوتھ سے 100میٹر کی دوری پر ہی رکھ کر آنا پڑے گا۔منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ مذکورہ تینوں حلقوں میں کتنے معذور ووٹرس ہیں اس کی ایک فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ اور ان کے فون نمبر بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی کمیشن کی جانب سے اولا، اوبر کے ساتھ بات چیت کرکے 350اولا اور 40خصوصی اوبیر گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں ، جو معذور ووٹرس کو پولنگ بوتھ لانے اور لے جانے کیلئے استعمال میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کی سرگرمیاں ختم ہونے سے 48گھنٹے قبل دفعہ144نافذ کیا جائے گا ۔ 8514پولنگ بوتھس میں 1600کو حساس بوتھس کے طو رپرنشاندہی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھس پر خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ اور پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے ۔ منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ بنگلور نارتھ میں 4050،بنگلو ر ساؤتھ میں 1165اور بنگلور سنٹرل میں 412جملہ 5627معذوروں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ان تمام کو کیاب کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔17؍ اپریل کی رات ہی معذور کے موبائل پر کار نمبر ،ڈرائیور کے نام سے متعلق پیغام روانہ کیا جائے گا۔ وجئے شنکر نے بتایا کہ ریاست میں دو مرحلوں میں انتخابات کروائے جارہے ہیں ۔ بنگلور شہری ضلع کے تینوں پارلیمانی حلقوں کے ووٹنگ مشین اور وی وی پیاٹ پولیس کی سخت نگرانی میں رکھے گئے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...