بنگلورو میں لاک ڈاؤن تقریباً ختم،دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت۔ ٹووہیلر س سمیت تمام گاڑیوں کو سڑک پر آنے کی اجازت،فلائی اوور اور اہم سڑکیں بند رہیں گی

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 4:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍مئی(ایس او  نیوز) مرکزی حکومت کی ہدایت پر لاک ڈاؤن کے ضوابط میں نرمی کا نفاذ کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں بھی ملک بھر کی مانند پیر سے ہونے جا رہا ہے۔ شہر کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤنے لاک ڈاؤن میں لائی جانے والی نرمی کے بارے میں اتوار کی شام طلب کی گئی ایک اخباری کانفرنس میں تفصیل بتائی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود شہر کے تمام فلائی اوور س اور بعض اہم سڑکو ں کو بند ہی رکھا جائے گا اور وہاں گاڑیوں کے آنے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صبح 7بجے سے شام 7بجے تک پولیس کی طرف سے سڑک پر اترنے والی کسی گاڑی سے پاس کا تقاضہ نہیں کیا جائے گا البتہ شام 7بجے کے بعد سے گاڑیوں کی آمد رفت پر تلاشی لی جائے گی اور صرف منظور شدہ زمرے کی گاڑیوں کو شناختی کارڈ یا پاس کی جانچ کے بعد ہی جانے دیا جائے گا باقی کسی گاڑی کو جانے نہیں دیا جائے گا۔

بھاسکر راؤ نے کہا کہ پیر کو گاڑیوں کو باہر نکلنے کی چھوٹ دی جا رہی ہے تو اس کے ساتھ ٹرافک قوانین کا بھی سختی سے نفاذ رہے گا۔ ہیلمٹ اور چہرے پر ماسک لگائے بغیر باہر نکلنے والوں پر قانون کے مطابق جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ سڑکوں پر بے وجہ بار بار گھومنے والوں پر نظر رکھی جائے گی اور ان پر قانونی کارروائی ہو گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پیر سے بنگلورو شہر میں تمام دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے صبح9بجے سے شام 6.30 بجے تک یہ دکانیں کھلی رہ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جن علاقوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیا گیا ہے ان کے سوائے شہر کے دیگر تمام علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراب کی دکانوں کو بھی کھلا رکھنے کی سخت شرائط کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ ان دکانوں کے باہر سی سی ٹی وی اور نجی سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی لاز می ہو گی۔ زیورات کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریب میں 50لوگوں کو جمع کرنے کی اجازت رہے گی لیکن وہاں بھی چہروں پر ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی ضرور ی ہو گی-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...