چامراج پیٹ عید گاہ میں سی سی ٹی وی کیلئے نصب کھمبے گرا دئیے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2022, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍جون(ایس او  نیوز) بنگلورو شہر کی چامراج پیٹ عید گاہ میں شرپسندانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے ہفتہ کے روز محکمہ پولیس کی طرف سے نصب کروائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کھمبوں کو شرپسندوں نے گرا دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے سخت بندوبست اور کل ہندو شدت پسندوں کی مزاحمت کے باوجود اس میدان میں صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے گئے لیکن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات شرپسندوں نے عید گاہ میدان میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ کر گرا دیا۔ان کھمبوں کو جب ہفتہ کے روز لگایا جا رہا تھا تو شدت پسندوں نے عید گاہ میں گھس کر اس کی مخالفت کرنے کی کوشش کی۔ اتوار کی صبح جب میدان میں حسب معمول کچھ لڑکے کرکٹ کھیلنے کے لئے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ گزِشتہ روز سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے جو کھمبے نصب کئے گئے تھے ان کو گرا دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس عید گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے پہلے ہی فٹ پاتھ پر نصب کئے گئے تھے، ان کو بدلنے کے لئے کل کام کیا جا رہا تھا جس کی مقامی لوگوں نے مخالفت کی۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے کہ کس نے ان سی سی ٹی وی کیمروں کے لئے بنائے گئے کھمبوں کو گرا یا ہے۔یا درہے کہ گزشتہ چند دنوں سے چامراج پیٹ عید گاہ سرخیوں میں ہے۔ اس میدان کی ملکیت کو لے کر بی بی ایم پی کے ایک سینئر آفیسر کی متنازعہ بیان بازی کی وجہ سے فرقہ پرست تنظیموں کے حوصلہ بڑھ گئے ہیں۔

ان کی طرف سے مانگ کی جا رہی ہے کہ چونکہ بی بی ایم پی کے افسر نے کہا ہے کہ یہ ایک عوامی میدان ہے، اس لئے اس میدان میں یوم یوگا، گنیش تہوار اور دیگر تقاریب کے اہتمام کی بھی اجازت دی جائے۔ تاہم اس عید گاہ کی ملکیت کے متعلق سپریم کور ٹ کے فیصلہ کی روشنی میں سی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقف املاک ہے،اس لئے وہاں ایسی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...