بنگلورو کو لنگنا مکی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کا منصوبہ نائب وزیراعلیٰ پرمیشور نے افسروں کو تفصیلی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2019, 2:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جون (ایس او نیوز) شہر کو لنگنا مکی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کامنصوبہ ہے۔اس کیلئے افسروں کو تفصیلی پراجکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کیلئے ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بات نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ بنگلور کودرپیش پانی کے مسئلے کے حل کے لئے لنگنا مکی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کے سلسلے میں جی ایم آر ڈی اے دفتر میں افسروں کے ساتھ اجلاس کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ بنگلور شہر نہایت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ شہرمیں فی الحال کاویری ندی سے 1400ایم ایل ڈی پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ اس کے باوجود پانی کی قلت ہے۔کئی علاقوں میں کاویری ندی کا پانی فراہم کرنا ممکن نہیں ہورہا ہے۔ کاویری ندی سے پانی فراہم کرنے کے پانچویں مرحلے سے زیادہ سے زیادہ 800ایم ایل ڈی پانی ہی حاصل ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی اسکیم کے تحت پانی کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔ اس لئے دیگر ذرائع سے پانی حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔اس سے قبل تیاگراج کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لنگنا مکی ڈیم سے پانی فراہم ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد افسروں کواس سلسلے میں ڈی پی آر تیارکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لنگنا مکی ڈیم بنگلور شہر سے تقریباً 300کلو میٹر دوری پر ہے۔ وہاں سے پانی سپلائی کرنے کیلئے 12ہزار کروڑ روپئے کی لاگت کا اندازہ ہے۔ تاہم حتمی رقم ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیم کااستعمال صرف بجلی کی پیداوار کیلئے کیا جارہا ہے۔ سارا پانی سمندر میں بہہ جاتا ہے۔ اس ڈیم کے ذریعہ آبپاشی کی بھی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ بنگلور کیلئے یہاں سے پانی جاری ہونے پر کسانوں کو بھی کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یتناہولے آبی منصوبے سے بھی 2.5ٹی ایم سی پانی حاصل ہورہا ہے۔ لیکن یہ پانی بھی بنگلور کیلئے ناکافی ہے۔ اس لئے لنگنا مکی ڈیم سے پانی حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...