کشمیر میں ایک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2019, 12:17 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،10؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر یک روزہ وادی گیر ہڑتال کے بعد منگل کی صبح ہی وادی میں معمولات زندگی بحال ہوئی، بازاروں میں رونق لوٹ آئی، ٹرین اور موبائل انٹرنیٹ سروسز بحال ہوئیں اور جنوبی کشمیر کے ترال اور شہر خاص کے چار تھانوں کے تحت آںے والے علاقوں سے کرفیو جیسی پابندیاں ہٹائی گئیں۔

بتادیں کہ حکام نے پیر کے روز حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر ممکنہ احتجاجی لہروں کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے اور شہر خاص کے صفا کدل، رعناواری، نوہٹہ اور خانیار پولس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی تھیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح سے ہی شہر سری نگر کے تمام بازاروں میں حسب معمول گہماگہمی شروع ہوئی، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی، بنکوں اور دیگر سرکاری ونجی دفاتر میں کام کاج بحال ہوا اور تعلیمی اداروں میں بھی درس وتدریس کا سلسلہ بحال ہوا۔

شہر خاص کے نوہٹہ، خانیار، صفا کدل اور رعناواری پولس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں سے کرفیو جیسی پابندیاں ہٹائی گئی اور حساس مقامات اور چوراہوں پر بچھائی گئی خار دار تار کو بھی ہٹایا گیا۔ نوہٹہ میں واقع جامع مسجد جس کے دروازوں کو پیر کے روز مقفل کیا گیا تھا، کو منگل کے روز کھول دیا گیا اور جامع مسجد کی طرف جانے والے راستوں سے بھی بندشوں کو ہٹایا گیا۔

ایک پولس افسر نے بتایا کہ منگل کے روز شہر سری نگر کے کسی بھی علاقے میں کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔ وادی میں ٹرین سروس بھی یک روزہ معطلی کے بعد منگل کو بحال ہوئی۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وادی میں منگل کے روز تمام ٹریکوں پر ریل سروس حسب معمول چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز ہڑتال کے پیش نظر وادی میں لوگوں، ریلوے عملے اور املاک کے تحفظ کے تئیں ٹرین سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام کے تمام بازاروں میں منگل کی صبح ہی معمولات بحال ہوئے، تمام بازار کھل گئے، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل حمل جاری رہی اور سرکاری دفاتر وبنکوں میں بھی کام کاج بحال ہوا اور تعلیمی ادارے بھی کھل گئے نیز ترال قصبے میں عائد کرفیو جیسی پابندیوں کو ہٹایا گیا۔

شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ سے بھی یک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وسطی کشمیر کے دیگر دو اضلاع گاندربل اور بڈگام میں بھی یک روزہ ہڑتال کے بعد منگل کے روز معمولات زندگی بحال ہوگئے، بازاروں میں تمام دکانیں کھل گئیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بحال ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔