اسمبلی میں لوک آیکتہ ترمیمی بل پیش جانچ وقت پر مبنی ہونی چاہئے
بنگلورو،23؍ستمبر(ایس او نیوز) رواں اسمبلی سیشن صرف ایک ہفتہ میں ختم کرنے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے اعلان پر کل اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے یہ شرط رکھی تھی کہ سیشن صرف ایک ہفتہ پر مشتمل ہو تو کوئی بل منظوری کے لئے پیش نہ کیا جائے۔ اس کے باوجود آج حکومت نے مختلف بلس اسمبلی میں دھڑا دھڑ پیش کردئے۔
کرناٹک لوک آیکتہ کو زیادہ اختیارات دینے اور لوک آیکتہ کی جانچ وقت پر مبنی ہونے پر مشتمل ایک بل کرناٹکا لوک آیکتہ2ویں ترمیمی بل2020ء اسمبلی میں آج پیش کردی گئی۔ وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے اس بل کو پیش کیا۔ اس بل کی ترمیم میں کہاگیا ہے کہ لوک آیکتہ کو کوئی بھی جانچ 6مہینوں کے اندر مکمل کرکے کارروائی کرنی ہوگی۔ کسی معاملہ پر جب لوک آیکتہ سے شکایت کی جاتی ہے تو فوری اس کی جانچ شروع کردینی چاہئے۔ تحریری شکایت دینے اس شکایت کو قبول کرنے کے دن سے 90دنوں میں جانچ مکمل کرنی چاہئے۔اسی طرح دیگر شکایات پر جانچ6مہینوں میں ختم کرکے فیصلہ سنایا جانا چاہئے۔