جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید آخری موقع، لوک سبھا انتخاب کی تاریخ سامنے آنے پر ملکارجن کھرگے کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2024, 11:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نے عام انتخاب 2024 کے لیے تاریخوں کا اعلان آج کر دیا۔ اس اعلان کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ’’یہ عام انتخاب جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید آخری موقع ہوگا۔ لوک سبھا انتخاب ہندوستان کے لیے ’نیائے‘ کا دروازہ کھولے گا۔‘‘

دراصل کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں مذکورہ بالا بیان دیا ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’2024 لوک سبھا انتخاب ہندوستان کے لیے ’نیائے کا دوار‘ (انصاف کا دروازہ) کھولے گا۔ جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید یہ آخری موقع ہوگا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہم ہندوستان کے لوگ، ساتھ مل کر نفرت، لوٹ، بے روزگاری، مہنگائی و مظالم کے خلاف لڑیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک میں 7 مراحل میں انتخاب کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ سات مراحل میں یہ انتخاب 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ہوں گے۔ اتر پردیش، مغربی بنگال اور بہار میں سبھی سات مراحل میں انتخاب کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔ ملک کی سبھی 543 لوک سبھا سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کی گئی تقریر میں موجود ’8 جھوٹ‘ سے دگ وجئے سنگھ نے اٹھایا پردہ!

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ...

ہیمنت سورین کو چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی نہیں ملی اجازت، عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے بڑے چچا راجہ رام سورین کی آخری رسومات اور شرادھ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ پی ایم ایل اے کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق ان کی عرضی کو نامنظور کر دیا ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے عدالت سے 13 دنوں کی ...

دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار! تیجسوی یادو

  راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

میرے خلاف بیان دینے والوں کے بی جے پی سے قریبی تعلقات!، ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کا جواب

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کیجریوال نے عدالت عظمیٰ میں کہا ہے کہ جن چار گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا ہے ان کا ...

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک ...

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور، سزا منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

سابق رکن پارلیمنٹ اور دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔