لیبر ریفارم بل اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش ہوگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 11:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  لیبر اور روزگار کے وزیر سنتوش کمار گنگوار نے کہا ہے کہ محنت و روزگار کی اصلاحات سے متعلق وسیع بل کو اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ گنگوار نے بدھ کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت لیبر قوانین کو آسان، جامع اور معقول بنانے کے لئے 44 لیبر قوانین کو چار لیبر کوڈ میں ضم کر رہی ہے۔ ان میں سے دو لیبر کوڈ کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور ان سے متعلقہ بل اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 44 لیبر قوانین کو اجرت، صنعتی تعلقات، سوشل سیکورٹی اور فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ سیفٹی، صحت اور کاروباری حیثیت سے متعلق کوڈ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے سال 2002 میں اس تصور پر غور و خوض شروع کیا تھا لیکن دس سالوں میں اس بارے میں کچھ کام نہیں ہوا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین ملازمین کے لئے زچگی کی چھٹی 12 سے 26 ہفتے کیے جانے کے بعد انہیں ملازمت پر نہیں رکھے جانے کے سلسلے میں حکومت کو کوئی معلومات یا رپورٹ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں اس کا کوئی اثر نہیں ہے، نجی شعبے میں مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن اس کے بارے میں ہمیں اب تک کوئی معلومات یا رپورٹ نہیں ملی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں منظم سیکٹرمیں 8 کروڑ اور غیر منظم سیکٹر میں 39 کروڑ ملازمین ہیں۔ حکومت غیر منظم سیکٹر کے ملازمین کی فلاح و بہبود کا پروگرام بنانے کے لئے ان کا ایک قومی ڈیٹا تیار کرا رہی ہے۔ ساتواں اقتصادی سروے بھی شروع کیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ آنے پر بھی نئے اعداد و شمار کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔