کرناٹک ایس ایس ایل سی امتحان میں 85.63 فیصد طلباء کامیاب، تین مسلم طلبہ سمیت 145 طلبہ نے لئے صد فیصد مارکس

Source: S.O. News Service | Published on 20th May 2022, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍مئی (ایس اونیوز) سال2021-22 کے ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا جمعرات کو اعلان کیا گیا جس میں ایک مسلم طالبہ سمیت 145 نے 625 میں 625 مارکس حاصل کرتے ہوئے صد فیصد کامیابی درج کی۔ ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے بنگلورو میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار ایس ایس ایل سی کی کامیابی کی شرح 85.63 فیصد درج کی گئی ہے۔

سو فیصد کامیابی درج کرکے پوری ریاست میں اول رینک حاصل کرنے والوں میں ایک مسلم طالبہ شرمین ایم شیخ بھی شامل ہیں جو ضلع اتر کنڑا کے سرسی کی  ہے اور انہوں نے سینٹ انتھونی ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ بنگلورو کے گڈویل اسکول منگم منا پالیہ کے طالب علم محمد عاشق اور ہاسن کے رویل اپولو نیشنل اسکول کی طالبہ تسنیم فردوس ہنشال نے بھی صد فیصد کامیابی درج کرکے مسلم کمیونٹی کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس بار کیرے بلچی کے سرکاری اردو ہائی اسکول کی طالبہ عالیہ فردوس نے 625 میں 624 مارکس حاصل کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ اردو میڈیم سے بھی نہ صرف امتیازی ںلکہ نمایاں کامیابی درج کرنا بھی ممکن ہے۔

گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی طالبات نےحسب معمول اپنی بالا دستی قائم رکھی اور لڑکوں پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس بار لڑکوں کی کامیابی کی شرح 81.30فیصد درج کی گئی، جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 87.54 فیصد رہی۔

عین امتحان کے موقع پر ریاست بھر میں حجاب کا معاملہ گرما گیا تھا اور ریاست کے بیشتر اسکولوں میں طالبات کو حجاب اتار کر امتحان لکھنے پر مجبور کیا گیا تھا، کہا جارہا تھا کہ شرپسند عناصر بالخصوص مسلم دشمن تنظیمیں مسلم لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سے دور رکھنے ہرممکن ہتکھنڈے آزمانے میں لگے ہیں، مگر مسلم لڑکیوں نے شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، شرپسندوں کی کوششوں کو خاک میں ملادیا۔

ریاست بھر میں جملہ 115973مسلم طلباء نے امتحان لکھا۔ ان میں سے56269 لڑکے شامل ہیں ان میں 43356 لڑکے کامیاب رہے ان کی کامیابی کا اوسط77.05فیصد رہا جبکہ 59704 مسلم لڑکیاں امتحانات میں شریک ہوئیں تھیں، 52263نے کامیابی حاصل کی، اس طرح ان کی کامیابی کا اوسط 87.54 فیصد درج کیا گیا۔

اس سال امتحان میں جملہ 853436 طلباء نے امتحانات میں شریک ہوئے تھے, ان میں سے 730881 کامیاب رہے۔ گزشتہ سال چونکہ کورونا کی وجہ سے تمام طلباء کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا جبکہ2019-20کے دوران نتیجہ کا اوسط 72.42فیصد آیا تھا۔ اس کے مقابلہ رواں سال کے اوسط میں کافی سدھار آیا ہے۔ اس بار امتحانات میں 441099 لڑکوں نے امتحان لکھاتھا۔358602 کامیاب رہے۔ جبکہ 412334لڑکیوں نے امتحان لکھا جن میں سے 372279کامیاب رہیں۔ شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں کے طلباء نے بہتر مظاہرہ کیا۔ شہری علاقوں میں کامیابی کا اوسط 86.64رہا تو دیہی علاقوں میں یہ اوسط91.32 فیصد درج کیاگیا۔

اس سے پہلے ایس ایس ایل سی نتائج کے مظاہرہ کی بنیاد پر ضلع وار فہرست تیار کی جاتی تھی، اس بار اس کو ختم کر کے اضلاع کی گریڈنگ کر دی گئی ہے۔

اس بار ریاست کے3920 اسکولوں نےصد فیصد کامیابی درج کئے ہیں جبکہ 20 اسکولوں میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہوا۔

بنگلورو ساؤتھ اور یادگیر اضلاع کا مظاہرہ اس بار سب سے زیادہ خراب رہا اس لئے ا ن کو بی گریڈ میں رکھا گیا ہے۔

ریاست بھر کے 15387اسکولوں کے 853436تازہ طلباء نے اس سال امتحان لکھا۔رواں سال 1462سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صدفیصد رہا ہے۔ جبکہ دوسرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر ہے۔

467 ایڈڈ اسکولوں میں 100فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں اور 1991 ان ایڈڈ اسکولوں میں طلباء کی کامیابی صد فیصد ہوئی ہے۔

28مارچ سے 11اپریل 2022 کے درمیان کروائے گئے ایس ایس ایل سی امتحان میں جو طلباء کامیاب نہ ہو سکے ان کیلئے سپلیمنٹری امتحان 27جون سے کروایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...