نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور کو منانے کی کے پی سی سی صدر دنیش گنڈوراؤ کی کوشش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍مارچ (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی کی نمائندگی والے ٹمکور لوک سبھا حلقہ جے ڈی ایس کے لئے چھوڑدےئے جانے پر مقامی قائدین میں سخت ناراضی دکھائی دے رہی ہے۔ ٹمکور پارلیمانی حلقہ کے جے ڈی ایس کے حق میں جانے پر نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے سخت اعتراض جتایا۔ کانگریس قائدین کے رویہ پر نالاں جی پرمیشور کو منانے کی کوشش کی گئی ہے۔ آج صبح سداشیونگر میں واقع پرمیشور کی رہائش گاہ میں کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈوراؤ نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک تبادلہ خیال کرتے ہوئے پرمیشور کو منانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس موقع پر دنیش گنڈوراؤ نے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ قائدین نے اتحادی سمجھوتہ کے تحت ٹمکور حلقہ جے ڈی ایس کے لئے چھوڑا ہے۔ موجودہ رکن پارلیمان مدوہنومے گوڈا کو پارٹی میں مناسب وموزوں مقام دیاجائے گا۔ اس کے باوجود پرمیشور بضدرہے کہ مدے ہنومے گوڈا کوہی پارٹی کا ٹکٹ دیاجائے۔ پرمیشور کے اصرار سے پارٹی ہائی کمان تشویش میں مبتلا ہوگیاہے۔ ایک طرح سے ریاستی وسینئر قائدین کو یہ مسئلہ سلجھانامشکل محسوس ہورہاہے۔ ٹمکور حلقہ کے سلسلہ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ گنڈوراؤ نے اس موقع پر ایک نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ آخری لمحہ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ فی الوقت پرمیشور سے ملاقات کرکے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیاگیاہے، حلقہ کی صو رتحال اوراتحادی سمجھوتہ سے متعلق تمام باتیں واضح طورپر بتائی گئی ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ختم ہونے میں ابھی دودن باقی ہیں۔ آخری وقت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ بس انتظارکرو اور دیکھو آخرمیں کیاہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...