کولار میں دو پہیہ والی گاڑیوں پر بے کار گھومنے والوں کی خیر نہیں، ضروری اشیا کیلئے بھی پیدل جانے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2021, 1:14 PM | ریاستی خبریں |

کولار، 11؍ مئی (ایس او نیوز) 10؍ مئی کے نئے لاک ڈاؤن سے پولیس کو ریاستی حکومت کی جانب سے سخت ہدایت دی جاچکی ہے ، ان پر عمل کرنا پولیس کا کام ہے، اب پولیس اس پر توجہ دیتے ہوئے صبح 7 بجے سے ہی موٹر سائیکل سواروں پر ظلم کررہی ہے اور ہر بے کار گھومنے والے کی گاڑی کو پکڑ کر سیدھے پولیس تھانہ پہنچارہی ہے اور وہاں کسی پر جرمانہ عائد کیا جارہاہے تو کسی کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی اپنی گاڑیاں دینے کی بات کہتے ہوئے واپس روانہ کررہی ہے۔ 

شہر کے امور پر پیٹ سرکل، کالج سرکل، ظہیر الدین مکی سرکل اور دیگر علاقوں میں دو پہیہ والی گاڑیوں میں جانے والوں کو پکڑ کر  پوچھ تاچھ کرتے ہوئے روانہ کیا  گیا، کوئی بے کار گھوم رہا ہے تو اس کی موٹر سائیکل چھین کر اس علاقے کے پولیس تھانے کو روانہ کر دی گئی اور انہیں لا ک ڈاؤن ختم ہونے تک وہاں پولیس تھانہ نہ آنے کی ہدایت دیتے ہوئے روانہ کردیا گیا اور کسی  لیڈر کے فون کالس بھی نہیں اُٹھائے ۔ 

پولیس انسپکٹرس نے بتایا کہ جب کوئی غلط حرکت کرتے ہوئے  بے کار گومتا ہے اس کی سفارش لیکر کوئی لیڈر فون نہ کریں ، کئی مقامات پر پولیس نے لاٹھی چلائی تا کہ کوئی بے کار بازاروں میں نہ گھومے۔ شہر کے مین راستوں کی ناکہ  بندی کردی گئی ہے۔ 

ایس پی نے پولیس اہلکاروں کو حکم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضروری اشیاء لے جانے والوں کے سوا کسی کو راستوں میں پیدل تک چلنے نہیں دیا جائے۔  صرف صبح 6 بجے سے 10 بجے تک راشن اور دیگر اشیاء ضروری کیلئے چھوڑا جائے۔ 10 بجے کے بعد گھومنے والی گاڑیوں کو ہرگز نہ چھوڑا جائے،  ان پر کارروائی کی جائے ورنہ یہ وبا میں کمی نہیں آئے گی۔ 

اموار پیٹ سرکل ، گل پیٹ پولیس تھانے کی حدود میں آتا ہے اس تھانے کی سب انسپکٹر ویداوتی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے بے کار گھومنے والوں پر سخت کارروائی کی۔ کالج سرکل، ٹاؤن پولیس تھانے کی حدود میں آتا ہے وہاں سب انسپکٹرانیا نے بے کار گھومنے والی 21 زائد موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا اور ان کی گاڑیاں چھین کر پولیس تھانہ پہنچا یا تا کہ بے کار گومنے والے نوجوان کی تعداد سڑکوں پر کم ہو ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...