درشن کے بیان پر کوڈی ہلی چندر شیکھر کی تنقید
بنگلورو،29/اپریل(ایس او نیوز) رعیت سنگھا کے کوڈی ہلی چندر شیکھر، اداکار درشن کو مشورہ دیا ہے کہ کسانوں کے ذریعے حاصل قرضوں کی کون ادائی کرے اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔ کیونکہ کسان مقروض ہوگئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں درشن نے ایک پروگرام کے دوران کہاتھاکہ حکومت کے ذریعے ذرعی قرضوں کی معافی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اگر ان کی فصلوں کی مناسب قیمت ادا کردی جا ئے تو کافی ہے۔ تب خود کسان اپنے قرضے ادا کرلیں گے۔ اس بیان پر آج ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کوڈی ہلی چندر شیکھر نے کہا کہ کسانوں کے ذر یعے بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضوں کا سود بڑھتا جارہا ہے۔ اور کسان اس بات کو لے کر فکر مند ہیں کہ ان کے قرضے کون ادا کرے گا۔ اسی لئے حکومت کے ذریعے ذرعی قرضوں کی معافی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تائیدی قیمت مقرر کرنے کا مشورہ فضول ہے۔ اس کے لئے مناسب قیمت مقرر کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خشک سالی اور فصلوں کی تباہی سے کسان اپنے قرضوں کی ادائی کو لے کر کافی فکر مند ہیں۔ اس سے پریشان ہوکر خود کاراستہ اختیار کررہے ہیں۔ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے اور کسانوں کے قرضوں کی منسوخی کی جائے۔ جس کے بعد سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر فصلوں کو بھی تائیدی قیمت ادا کی جائے۔ تب کہیں جاکر کسانوں کا فائدہ ہوگا اور وہ خودکشی جیسے انتہائی اقدام سے باز آجائیں گے۔ انہوں نے درشن کے بیان سے عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی غریبی سے آئے ہوئے ہیں اور کسانوں کے مسائل سے واقف ہیں انہیں اس طرح کا بیان دینا درست نہیں ہے۔ انہیں چاہئے کہ اس طرح فضول باتوں سے باز آجائیں۔