اگنی پتھ اسکیم: کانگریس اتوار کو جنتر منتر پر احتجاج کرے گی: ملیکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2022, 9:01 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی،18؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ملیکارجن کھرگے نے مسلح افواج میں بھرتی کے لئے اگنی پتھ اسکیم متعارف کرانے پر مرکزی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی پارٹی اتوار کے دن سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج شروع کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ مسلح افواج میں 4 سال کی نوکری اور اس کے بعد ریٹائر کردیا جائے تو کوئی بھی فوجی اچھی طرح تربیت یافتہ نہیں نکلے گا۔ کانگریس قائد نے ہفتہ کے دن کہا کہ کنٹراکٹ یا یومیہ اجرت پر مسلح افواج میں فوجیوں کی بھرتی ٹھیک نہیں۔ سیکوریٹی فورسس کو جاننے میں امیدواروں کو زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

اگر انہیں 4 سال بعد فورس چھوڑنے کو کہا جائے تو یہ کیسے ممکن ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اگنی پتھ اسکیم کے خلاف اتوار سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج شروع کررہی ہے۔ فوج میں بھرتی کے خواہشمند کسی توقع کے بغیر خود کو ملک کے لئے قربان کرنے تیار رہتے ہیں۔ کیا ان سے کنٹراکٹ مزدور جیسا سلوک ٹھیک ہوگا؟۔

یہ نوجوان ٹریننگ کے لئے ٹیوشن سنٹرس کو بھاری فیس ادا کرتے ہیں۔ 4 سال میں ان کی فیس تک نہیں نکل پائے گی۔ یہ اسکیم نوجوانوں کے لئے کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس معاملہ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ بی جے پی ایسی اسکیم متعارف کراکر نوجوانوں کو اکسارہی ہے۔

احتجاج  پُرتشدد ہوتا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ماضی قریب میں کوئی بھرتی نہیں کی۔ مسلح افواج میں روزگار کے لاکھوں مواقع ہیں۔ کرناٹک میں مرکزی حکومت کی کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ بھرتی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...