خامنہ ای کا اسرائیل جنگ میں حماس کیساتھ شامل نہ ہونے کا بیان جھوٹی خبر ہے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2023, 6:18 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تہران 18 نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ایک رہنما نے ان سے گفتگو میں رائٹرز کی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای کی جانب سے  حماس کی جنگ میں اسرائیل کے خلاف شامل نہ ہونے کا بیان منسوب کیا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا IRNA  کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے ایک رکن اسامہ حمدان نے خصوصی انٹرویو میں عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کی غلط معلومات اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر شدید مذمت کی ہے۔

اسامہ حمدان نے IRNA سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ  آیت اللہ خامنہ ای اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والی ملاقات ایران اور حماس کے درمیان مسلسل تعمیری اور اچھے تعلقات کے عین مطابق تھی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسامہ حمدان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور حماس کے درمیان تعلقات کی نوعیت، فلسطینی کاز، فلسطینی عوام اور اس کی مزاحمت کی حمایت میں ایرانی مؤقف کو سب جانتے ہیں۔

اُسامہ حمدان نے رائٹرز کی خبر کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے متعصب پروپیگنڈے کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اوّل یہ کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا اور دوم حماس کی کامیابیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

یاد رہے کہ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں حماس کے عہدیداروں کی جانب سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما سے ملاقات میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کے شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔

رائٹرز کے مطابق یہ ملاقات رواں ماہ کے اوائل میں ہوئی تھی جس میں آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ پر واضح کیا تھا کہ چوں کہ 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے سے ہمیں پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا اس لیے ایران براہ راست جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔