اتراکھنڈ میں کیجریوال نے کی وعدوں کی بوچھاڑ، 6 مہینے میں ایک لاکھ نوکریاں، 5 ہزار روپے مہینہ بیروزگاری بھتہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 12:23 AM | ملکی خبریں |

دہرہ دون،20؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کے روز ہلدوانی کا انتخابی دورہ کیا اور اتراکھنڈ کے عوام سے بے شمار وعدے کئے۔ اس دوران کیجریوال نے کہا کہ اگر ریاست میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی تو ہر گھر میں روزگار کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت قائم ہونے کے 6 مہینے کے اندر ایک لاکھ نوکریاں دی جائیں گی۔ روزگار ملنے تک ہر مہینے 5 ہزار روپے کا بھتہ دیا جائے گا۔ نوکریوں میں اتراکھنڈ کے باشندگان کو 80 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔

ہلدوانی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ اتراکھنڈ کے قیام کو 21 سال ہو چکے ہیں اور ان 21 سالوں میں سیاسی جماعتوں نے اتراکھنڈ کا براحال کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ پہاڑ، جنگل سب لوٹ لئے۔ گزشتہ کچھ دنوں اور مہینوں سے 21 سالوں کی ابتر حالات کو 21 مہینوں میں ٹھیک کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اتراکھنڈ کے لوگوں کے ساتھ مل کر انہوں نے کئی منصوبے بنائے ہیں۔ پہلا منصوبہ بجلی کے حوالہ سے ہے۔ جیسے ہم نے دہلی میں کر دکھایا کہ تقریباً 73 فیصد لوگوں کو مفت بجلی مل رہی ہے۔ ایسے ہی اتراکھنڈ میں 24 گھنٹے 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔

کیجریوال نے کہا، ’’آج دیو بھومی میں نوجوانوں کے درد کے بارے میں بات کرنے آیا ہوں۔ اتراکھنڈ کے نوجوان کو جب بھی موقع ملا اس نے غضب کا کام کرکے دکھایا، لیکن گزشتہ 24 سالوں میں انہوں نے اتراکھنڈ کا برا حال کر دیا ویسا ہی برا حال نوجوانوں کا ہے۔ آج اتراکھنڈ کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ نقل مکانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’آج اتراکھنڈ کے نوجوان بہت زیادہ دکھی ہیں۔ ہر نوجوان کو روزگار چاہیے، وہ بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ یہ ان کا حق ہے۔ اگر آپ بی جے پی کو ووٹ دیں گے تو ہر مہینے ایک نیا وزیر اعلیٰ ملے گا جبکہ اگر آپ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں گے تو 5 سال کے لئے مستقل وزیر اعلیٰ ملے گا، جو آپ کے بچوں کو روزگار فراہم کرے گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔