نفسیاتی صحت کے لئے مرکز کی جانب سے ”ٹی۔منس“ نامی اسکیم جاری: ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2022, 10:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 12؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت وخانداین بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے عالمی یوم نفسیاتی صحت کے پیش نظر ”ٹی۔منس“ نامی اسکیم جاری کی ہے جس کے لئے کرناٹک میں جاری ای۔ منس اسکیم مشعل راہ ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس (نمہانس) کے کانوکیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے اس خیال کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہاکہ آج عالمی یوم نفسیاتی صحت منایا جارہا ہے اور ریاست میں ای۔ منس پروگرام کے تحت سافٹ ویر استعمال کرکے نفسیاتی صحت کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رگوں کے امراض کے تعلق سے مسائل سے ملک میں برین ہیلتھ انشیٹیو جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ نفسیاتی صحت بھی بہتر ہونی چاہئے۔

ڈاکٹر سدھاکر نے بتایاکہ کووڈ کے موقع پر کئی افراد نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئے جس کے لئے نمہانس اور ریاستی حکومت کی جانب سے ٹیلی کونسلنگ کا آغاز کیاگیا اور اب تک 23لاکھ ٹیلی کنسلٹیشن کئے گئے ہیں۔ کانوکیشن اجلاس میں کئی طلبہ کو ڈگریوں اور تمغوں سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...