کرناٹک میں اس سال بچوں کیلئے مستقل بجٹ پیش ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15/فروری(ایس او نیوز) ریاست میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اس سال مارچ کی پانچ تاریخ کو اپنے سالانہ اصل بجٹ کے ساتھ ہی بچوں کے لئے مستقل بجٹ بھی پیش کرنے والے ہیں۔ اس طرح جاریہ سال کرناٹک، چوتھی ریاست بننے جارہی ہے جو بچوں کے لئے مستقل بجٹ پیش کرے گی، اس سے قبل کیرلا، بہار اور آسام نے بچوں کا بجٹ پیش کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاستی محکمہ مالیات نے بچوں کا بجٹ تیار کرنے کے سلسلہ میں محتلف متعلقہ افراد و اداروں کے ساتھ تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے سلسلہ میں ضروری اقدامات اور مختلف اہداف سے متعلق اس میدان میں کام کرنے والے مختلف افراد اور اداروں کی طرف سے مشورے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس بجٹ میں اسکولوں میں تعلیمی معیار کے حصول کے علاوہ تعلیم اور تغذیہ کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ان کے علاوہ دوسرے میدانوں میں بچہ مزدوری کا خاتمہ، کم عمر بچوں کی شادیوں پر روک، بچوں کی تسکری سے حفاظت اور سب کے لئے مفت بنیادی تعلیم کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...