بنگلور میں رات 11 بجے کے بعد پیدل چلنے پر جوڑے پرعائد کیا گیا جرمانہ، ٹویٹر پوسٹ کے بعد دو پولیس اہلکار معطل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th December 2022, 3:27 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 12ڈسمبر(ایس او نیوز) بینگلور میں رات 11 بجے کے بعد 'سڑکوں پر گھومنے' پر ایک شادی شدہ جوڑے پر مبینہ طور پر 1,000 روپے کا 'جرمانہ' لگانے کے الزام میں اتوار کو دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ ایسٹ) انوپ شیٹی نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ سمپیگی ہلّی پولیس اسٹیشن سے منسلک دو پولیس اہلکاروں – ہیڈ کانسٹیبل راجیش اور پولیس کانسٹیبل ناگیش – کو اس شخص کی ٹویٹر پوسٹس کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا ہے۔

سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کارتھک پتری، جنہیں مبینہ طور پر دو پولیس اہلکاروں نے ہراساں کیا تھا، کہا: "یہ تقریباً 12:30 رات کا وقت تھا۔ میں اور میری بیوی ایک دوست کی کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے (ہم مانیتا ٹیک پارک کے پیچھے ایک سوسائٹی میں رہتے ہیں)۔ جیسے ہی انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو ٹویٹ کیا، پل بھر میں یہ ٹویٹ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پرفوری کاروائی کرتے ہوئے پولس چیف کی جانب سے دونوں مبینہ پولس اہلکاروں کومعطل کرنے کا ٹویٹ بھی آگیا۔

ٹویٹر پر اپنی آزمائش کا اشتراک کرتے ہوئے، کارتک نے لکھا، "میں آپ لوگوں کے ساتھ یہ دردناک تجربہ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو کل رات میرے اور میری بیوی کے ساتھ ہوا۔ رات تقریباً 12.30 بجے، میں اور میری بیوی ایک دوست کے گھر سے کیک کاٹ کر واپس گھر جا رہے تھے۔ ہمارا دوست مانیتا ٹیک پارک میں رہتا ہے، ہم بھی اسی سوسائٹی میں رہتے ہیں۔ ہم اپنے گھرپہنچنے سے کچھ  ہی دوری پر تھے جب پولس کی گشت کرنے والی ہویسالہ وین کی پولس نے ہمیں روک دیا۔ دو پولیس والوں نے ہم سے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا۔ ہم حیران رہ گئے کہ دو بالغوں کو کیوں روکا جا رہا ہے اور شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جا رہا ہے۔

لیکن ہمارے پاس ہمارے فون اور کیک بکس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس اپنے آدھار کارڈ کی فوٹو تھی۔ ہم نے اسے پولیس والوں کو دکھایا۔ لیکن انہوں نے ہمارا فون لے لیا اور ہم سے سوالات کرنے لگے، ہمارے رشتے کے بارے میں پوچھا، ہم کہاں کام کرتے ہیں، ہمارے والدین کون ہیں۔ یہ سن کر ہم چونک گئے، لیکن ہم نے تمام سوالوں کے جواب دے دیئے۔ لیکن دو پولیس والوں میں سے ایک نے چالان بک نکالی اور ہمارے نام لکھنے لگے۔ یہ دیکھ کر ہم نے پوچھا کہ کس کی رسید کاٹی جا رہی ہے۔

پولیس والے نے کہا کہ آپ رات گیارہ بجے کے بعد سڑک پر نہیں ٹہل سکتے۔ یہ مضحکہ خیز وجہ سن کر ہم نے پوچھا کہ کیا ایسا کوئی قاعدہ ہے؟ اس نے ہم سے کہا کہ آپ پڑھے لکھے لوگوں کو قانون اور قاعدے کے بارے میں پتہ ہونا چاہیے۔ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، ہم نے معافی مانگی، دونوں پولیس والے اسی کا انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے ہمیں جانے سے روکا اور 3000 روپے کا جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔ ہم نے ان سے گزارش کی کہ ہمیں جانے دیں لیکن انہوں نے ہمیں گرفتار کرنے کی دھمکی دی۔ پتری نے مزید کہا کہ پولیس والوں نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے خلاف ایک 'مضبوط' مقدمہ درج کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اگر وہ دوبارہ آدھی رات کو سڑک پر چلتے ہوئے نظر آئے توعدالت کے چکر لگاتے رہیں گے۔ ان کی باتیں سن کر میری بیوی رونے لگی۔ جس کے بعد میں نے ایک ہزار روپئے دینے کی بات کہی، میں نے انہیں Paytm QR کوڈ سے پیسے دیے اور پولیس والوں نے ہمیں دھمکی دی کہ دیررات تک نہ ٹہلیں۔

ٹویٹرمسیج جیسے ہی وائرل ہوا، بنگلور سٹی پولس بھی حرکت میں آگئی اور اِن کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے،
بنگلورو سٹی پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "اس واقعے کے ذمہ دار @ sampigehallips کے دو پولیس اہلکاروں کی شناخت کی گئی ہے، انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔  اور ڈپارٹمنٹل ایکشن شروع کر دی گئی ہے۔ ٹویٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ @BlrCityPolice اپنے عملے کے منحرف رویے کو برداشت نہیں کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...