دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے رہنما خطوط پر لازمی عمل کریں، ایک ہفتہ  انتظار کر کے دیکھا جائے گا۔ خلاف ورزی ہونے پر لاک ڈاؤن ناگزیر: وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا  

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2021, 1:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍ مارچ (ایس او نیوز) وزیراعلی بی ایس  ایڈی یورپا نے  کہا کہ ریاست میں اگر دوباره لاک ڈاون نہیں چاہئے تو کو وڈ رہنما خطوط پر لازمی عمل کرنا چاہئے ۔ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لازمی ماسک پہننا چاہئے ۔ سماجی  فاصلہ پر سختی  سے عمل کرنا چاہئے ۔ کورونار ہنما خطوط پرلوگ کس طرح عمل کررہے ہیں ، دوباره لاک ڈاون کا انحصار اس پر ہوگا۔ ریاست میں ان دنوں بڑھتے ہوئے کو رونا معاملوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی 17 ؍مارچ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں دئے گئے مشوروں پر ایک ہفتہ  عمل اور غور کیا جائے گا۔ اگر حالات زیادہ خراب ہو گئے تو ریاست  میں  لاک  ڈاؤن ناگزیر ہوجائے گا۔ 

 انہوں نے بتایا کہ چند اضلاع میں کورونا متاثرین کے معاملے دن بہ دن زیادہ ہورہے ہیں ۔ دوسرے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے ماہرین   نے بھی مشورہ دیا ہے ۔صرف مشوروں سے دوسرے لاک ڈاون کو ٹال نہیں جاسکتا۔ اگر ریاست میں دوبارہ لاک ڈاون نہیں ہوتا ہے تو رہنما خطوط پر لازمی اور سختی سے مل  کرنے کے لئے وزیراعلی نے درخواست کی ہے ۔ انہوں بتایا کہ پچھلے  14ونوں کے دوران ریاست میں کورونا پازیٹیو کی تعداد زیادہ ہوئی ہے ۔ جبکہ اموات کی تعداد کم ہوئی ہے ۔ بیدر ، کلبرگی،  بنگلورو دیہی  ضلع ، ٹمکور، اُڈپی  ، بنگلورو شہری ضلع میں پازیٹیو لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ کور و نا کا دوسرا مرحلہ ہے اور اس مرحلہ میں یہ  مرض تیزی سے پھیلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جن اضلاع میں زیادہ پازیٹو معاملے ہیں وہاں زیادہ  ویکسی نیشن لگانے  کا افسروں کو مشورو د یا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹر فہرستوں کے ذریعہ بزرگ شہریوں کی نشاندہی کر کے ویکسی نیشن شہریوں کو ویکسین لگانے یقینی  بنانے کی متعلقہ  افسروں کو ہدایت دی گئی ہے۔

ایڈی یورپا کی سخت وارننگ: وزیراعلیٰ ایڈی یور پانے بار یہ  سخت وارننگ  دی ہے کہ اگر ریاست میں دوبارہ لاک ڈاون نہیں چاہئے  تو کورونا رہنما خطوط پر لا زمی اور سختی سے عمل کیا  جائے ۔  جس نے کورونا بیداری پروگرام میں شرکت کی تھی ، 80 فیصد سے زیادہ لوگوں نے ماسک نہیں پہنا تھا۔ لوگوں کو تعاون کرنا  چاہئے ،  عوام کے تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ جرمانہ عائد کرنے کی  سطح تک نہ جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ انتظار کر کے دیکھا جائے گا۔ اس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنا ضروری ہوجائے گا۔ کرفیو نافذ کرنے سے متعلق ابھی  بحث نہیں ہوئی ہے ۔ مودی کے ساتھ اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ یہاں بڑے چھوٹوں کا سوال نہیں، خلاف ورزی پر تمام کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں شرکاء کی تعداد 500 سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ زیادہ لوگوں کی تعداد اگر ہے تو بیا چوں کی شکل میں اکٹھا ہوسکتے ہیں۔ 

دوسرے مرحلہ کے کورونا سے اپنے رہنما خطوط جاری: 

  •  ماسک پہنا سماجی  فاصلہ پرعمل  لازمی، خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ لگایا جائے گا
  •  شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں لوگوں کی تعداد 500 سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔
  •   کور وناجانچ  میں اضافہ ہونا چاہئے۔ کو رونا کی علامات والوں  کے  زیادہ  ٹسٹ ہونے چاہئیں۔
  •  پازیٹیو علامات والے لوگوں سے رابطہ نہ رکھیں ۔
  •  کورونااسپتالوں میں آکسیجن کی سربراہی ، آئی سی یو کورونا کیر کویقینی بنانا چاہئے۔
  • مقرر ہ نجی اسپتالوں کو کور و ناعلاج کی سہولت ہونی چاہئے ۔
  • سینئر شہریوں کو ویکسین لگانے میں جلدی کرنی چاہئے۔ دیہی علاقوں اور جھونپڑ پٹی علاقوں میں ویکسین لگانے میں اضافہ کرنا چاہئے ۔
  • موٹر گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ مسافروں کو سوار نہ کرنے  کا فیصلہ 
  • مہاراشٹرا اور کیرالہ  سے آنے والوں پر زیادہ نظر رکھنی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...