کرناٹک میں دسمبر تک ویکسین لگانے کی کارروائی مکمل ہوجائے گی ، ہر چہارشنبہ کے دن ریاست میں خصوصی ویکسین اتسوا منعقد ہوگا: سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2021, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت و میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہا کہ ریاست میں دسمبر کے آخر تک تمام لوگوں کو دو ڈوز کووڈ ویکسین لگانے کی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہر چہارشنبہ کے دن ریاست میں خصوصی ویکسین اتسوا منایا جائے گا۔

ودھان سودھا میں آج متعلقہ اعلیٰ افسروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ دسمبر کے آخر تک ریاست میں ہر شہری کو دو ڈوز ویکسین لگانے کا پروگرام مکمل ہوجائے گا۔اس کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔یکم ستمبر سے ہر دن ریاست میں 5لاکھ ڈوز ویکسین لگائے جائیں گے۔اسی طرح ہر چہارشنبہ کے دن ویکسین اتسوا کا اہتمام کیا جائے گا۔اس دن ایک دن میں دس لاکھ ڈوز ویکسین لگانے کانشانہ مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کے لئے تمام لوگوں کو ویکسین لگانا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری ملنے کے فوری بعد ریاست میں بچوں کو بھی ویکسین لگانے کا آغاز ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کووڈ کی تیسری لہر آنے سے قبل ہی حکومت نے احتیاطی اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے۔اس وباء سے بچنے کے لئے علاج بھی شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ کی تیسری لہر کوآنے سے روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سدھاکر نے بتایا کہ چند ریاستوں میں کووڈ کی تیسری لہر آچکی ہے۔ریاست کرناٹک میں تیسری لہر کو روکنے کے لئے ہرسطح پر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس میں کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مرکزی وزیر صحت نے بھی کرناٹک کو درکار ویکسین فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگست کے آخر تک4کروڑ 10لاکھ ڈوز ویکسین لگائے جاچکے ہوں گے۔ریاست کے چند اضلاع میں لوگ ویکسین لینے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ان اضلاع میں ویکسین لگانے کی مہم چلائی جائے گی۔ بیدر، یادگار اور کلبرگی اضلاع میں لوگ ویکسین لینے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرحدی اضلاع بالخصوص کیرلا کی سرحد کے 20 کلومیٹرس فاصلہ کی حدود میں ہر ایک کے لئے ویکسین لگوالینا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے کہ چند لوگ اپنا پہلا ویکسین ڈوز لگوانے کے وقت ایک موبائل نمبر دے رہے ہیں اور دوسرے ڈوز کے وقت دوسرا موبائل نمبر فراہم کررہے ہیں۔اس کی وجہ سے ٹیکنیکل مسائل پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 65فیصد لوگ پہلا ڈوز اور 20فیصد لوگ دوسرا ڈوز ویکسین لگوا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گنیش تہوار اور دیگر مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد کرنے حکومت کو بھی اچھا نہیں لگ رہا ہے۔لیکن کووڈ گائیڈ لائنس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔پانچویں تا آٹھویں جماعت کے بچوں کے لئے آف لائن کلاسس شروع کرنے حکومت پر زیادہ دباؤ ڈالا جارہا ہے۔لیکن شہر بنگلور میں سب کے لئے ویکسین لگانے کا پروگرام کامیابی کے ساتھ چل رہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...