کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کرناٹک نے 5ریاستوں سے آنے والی فلائٹس اور ٹرینوں پر لگائی روک
بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ کرناٹک حکومت نے مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والی فلائٹوں ، ٹرینوں اور گاڑیوں کے چلنے پر روک لگادی ہے ۔ یہ وہ ریاستیں ہیں ، جہاں پر کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔
ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ کرناٹک محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کووڈ 19 کے 178 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2711 ہوگئی ہے ۔