کرناٹک میں ایس ایس ایل  سی امتحانات کا 21 ؍جون تا 5 ؍جولائی انعقاد، طلباء پر دباؤ کم پڑنے نصاب میں کمی؛  وزیر تعلیم سریش کمار کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2021, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2؍ مارچ (ایس اونیوز) ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے  کہا کہ ریاست میں ایس ایس  ایل سی  امتحانات 21 ؍جون تا 5 ؍جولائی 2021 منعقد ہوں گے۔

 دھارواڑ میں ایس ایس ایل کی امتحانات کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے قبل حکومت نے عارضی  تاریخ کا اعلان کر کے عوام سے اعتراضات طلب  کئے تھے ۔اعتراضات داخل کرنے اور مشورے حاصل کرنے کی ایک ماہ  مدت  26؍فروری رفری کئت  کو ختم ہوگئی۔ اس  کے بعد محکمہ تعلیمات  عامہ نے ایس ایس  ایل سی امتحان 21 ؍جون سے منعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام ٹائم ٹیبل  حسب ذیل ہے ۔

21؍جون  فسٹ لینگویج (  کنڑا ، تلگو، ہندی،مراٹھی ، ٹمل ،  اردو، انگلش اور سنسکرت ) 24 ؍ جون میتھس ،  28 ؍ جون سائنس ،30؍جون   تھرڈلینگویج ( ہندی  ، کنڑا ،انگلش ،  عربی ، فارسی ، اردو سنسکرت ، کونکن  اور تلو) 2؍جولائی سکینڈ لینگویج (انگلش، کنڑا ) اور 5 ؍ جون سوشیل اسٹیڈیز ۔ اس  مرتبہ یہ امتحان بھی الگ نوعیت کا ہو گا کیونکہ با ہ جنوری تک اسکو لس  بند تھے۔ اس لئے امتحان کے لئے نصاب بھی کم کردیا گیا ہے تا کہ طلباء پر کوئی دباؤ  نہ پڑے۔ اسی طرح معلوما ت سے محروم نہ ہوں اس  لئے جو   اسباق پی یو سی   سال اول سے منسلک نہیں ہیں ان  اسباق کو نصاب حذ ف کردیا گیا ۔ 

  موزیر موصوف سریش کمار نے یہ باتیں کہی ہیں ۔  انہوں نے بتایا کہ امتحان منعقد کرنے اور کامیانی کے فیصد میں سدھار لانے کے مقصد سے ہر ضلع میں  ہیڈ ماسٹروں  کے لئے ورکشا پ کا اہتمام  کیا گیاہے اور بہترین پراکٹس کو اپنایا جائے گا۔ پہلی تا 5 ؍ویں جماعت کے لئے اسکولوں کو کھولنے سے متعلق وزیر موصوف نے کہا کہ اگر تمام چیز یں درست رہیں تو آج ہی سے پرائمری اسکولس کھولے جا سکتے ہیں لیکن بشمول کرناٹک  دیگر ریاستوں میں کووڈ  ۔ 19 کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ اس لئے محکمہ حتمی فیصلہ اگلے 7 دنوں میں کرنا طے کیا ہے۔ اس سے قبل  محکمہ صحت سے مشورہ کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے مز ید  کہا کہ تعلیمی  سال برائے 22-2021کا آغاز 15 ؍جولائی سے ہوگا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...