بنگلورو: دوبارہ  ہورہا ہے کورونا معاملات میں اضافہ ۔ ریاستی حکومت نے جاری کیں نئی پابندیاں

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2021, 12:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍مارچ (ایس او نیوز) ریاست میں کووِڈ کے معاملات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے عوامی اجتماعات میں شرکاء کی تعداد پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

محکمہ صحت کے سیکریٹری جاوید اختر کی جانب سے جاری کیے گئے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اور بالخصوص بنگلورو میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  اس لئے اب شادیوں اور دیگر سماجی و ثقافتی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد ہی جمع ہوسکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے لاک ڈاون شرائط میں ڈھیل دئے جانے کے بعد کسی ہال یا بند احاطے میں 500 افراد تک جمع ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ سرکیولر میں مزید ہدایت دی گئی ہے کہ بند احاطے میں منعقدہ جنم دن کی تقریبات یا فوت ہونے والوں کی آخری رسومات اور تدفین کے موقع پر 50 افراد ہی شریک ہوسکیں گے ۔ اور اگر ایسی تقریبات یا جلسے کھلے احاطے میں منعقد ہوتے ہیں جہاں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور کووِڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ممکن ہو تو وہاں پر زیادہ سے زیادہ 100افراد کو شریک ہونے کی اجازت رہے گی۔

    محکمہ صحت نے کیرالہ اور مہاراشٹرا سے لگے ہوئے سرحدی اضلاع میں کووِڈ جانچ کا ٹارگیٹ بھی بڑھا دیا ہے۔ اس کے علاوہ بنگلورو سمیت ریاست کے تمام اسٹار ہوٹلوں اور ریستوراں میں رات بھر چلنے والی پارٹیوں پر بھی حکومت نے پابندی لگا دی ہے۔

    جمعرات کے دن بنگلورو میں کورونا کے  526 نئے معاملات سامنے آتے تھے جس کے ساتھ بنگلورو میں اب تک متاثر ہونے کی تعداد 4,10181 ہوگئی، جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3,99,656 رہی۔ 

    اور اگر پوی ریاست کی بات کریں تو جمعرات کے دن 833 نئے معاملے سامنے آئے جس کی وجہ سے ریاستی سطح پر متاثرین کی تعداد 9,58,417 ہوگئی جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 9,37,898 ہوگئی ہے جس میں سے 8,114 معاملے فی الحال پوزیٹیو ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...