کرناٹک میں 24گھنٹوں میں 1105کورونا کے نئے مریض، بنگلورو میں سب سے زیادہ 738مریض، ریاست میں فوت ہونے والوں کی تعداد 226
بنگلورو،30/ جون (ایس او نیوز) پیر کی شام 7بجے تک پچھلے 24گھنٹوں کے دوران بنگلورو شہر میں 738نئے مریضوں سمیت ریاست کے 27اضلاع میں جملہ 1105نئے مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔
بنگلورو میں حالات پریشان کن ہیں اور مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈ کی سہولت ملنا دشوار ہوگیا ہے۔ بنگلورو میں نئے 738مریضوں کے ساتھ اب تک کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 4052ہوگئی ہے۔ کل پیر کے دن کوئی مریض صحت یاب نہیں ہوا ہے۔ جبکہ شہر میں اب تک صرف 533مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 91مریض فوت ہوئے ہیں اور 3427زیر علاج ہے۔
کرناٹک بھر میں پیر کی شام تک جملہ مریضوں کی تعدا بڑھ کر 14295ہوگئی ہے۔ اب تک 7683مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 6382مریض زیر علاج ہیں جن میں 268مریض آئی سی یو میں ہیں، بنگلورو میں 178مریض آئی سی یو میں ہیں۔
پیر کے دن بیلاری میں 76،جنوبی کینرامیں 32، بیدر میں 28، شمالی کینرا میں 24، کلبرگی میں 23، ہاسن میں 22، وجئے پورہ میں 22، ٹمکورو اور اُڈپی میں 18، دھارواڑ اور چکمگلورو میں 17، چکبالاپور میں 15نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ بیلگاوی، کوپل اور چامراج نگر میں کوئی نیا مریض نہیں آیا ہے۔