کرناٹک میں کورونا وائرس کا قہر جاری، کیس 41 ہزارسے متجاوز، 2738 نئے کیس،73؍اموات، بنگلورو میں47 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2020, 10:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 2738 معاملے سامنے آئے جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں اس مہلک وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد41581 ہوچکی ہے۔ ریاست بھر میں 73 لوگوں کی پچھلے ایک دن میں موت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 757 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر بنگلورو میں سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں شہر میں مزید 47 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ میسورو میں 6، دھارواڑ میں5، شیموگہ میں 3، باگل کوٹ، بیلگاوی اور کورگ میں 2،2 شمالی کینرا، ہاویری، ہاسن، گدگ، ٹمکورو، داونگیرے میں 1،1 کی موت واقع ہوئی ہے۔

بنگلورو میں کورونا وائرس کے 1315 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یادگیر میں 162، میسورو151، دکشن کنڑا131، بیلاری106،کلبرگی89، وجئے پور86، شیموگہ74، دھارواڑ71، اُڈپی53، ٹمکورو48، رائچور45، داونگیرے45، چکبالاپور42، شمالی کینرا37،کوپل31، منڈیا30، کورگ29، بیلگاوی27، ہاسن25، بیدر23، بنگلورو رورل21، کولار21، چکمگلورو10،چامراج نگر9، چترادرگہ8، گدگ6 اور ہاویری سے 6 کیس سامنے آئے ہیں۔

ریاست کے 41581 کیسوں میں سے 16248 مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں پیر کے روز ایک ہی دن 839 افراد صحت یاب ہوئے ۔ اب بھی 24572 افراد ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...