کرناٹک میں لاک ڈاؤن ضروری نہیں، نائٹ کرفیو کے اوقات میں تبدیلی نہیں، دفعہ 144 نافذ کریں؛ ریاستی حکومت کو اپوزیشن کے مشورے 

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2021, 12:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اپریل  (ایس او نیوز) بنگلورو میں کووڈ۔ 19 معاملات تیزی سے بڑھنے کے سبب  وزیر اعلیٰ  یڈیورپا، بنگلورو کے وزراء، اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی۔  جس میں حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ لاک ڈاؤن نافذ نہ  کر یں ،اسپتالوں میں کووڈ بستروں کی قلت دور  کریں۔مہلوکین کی آخری رسومات کے انتظامات کریں، آکسیجن کی قلت دور کر یں ، لاک ڈاؤن کے بجائے  دفعہ 144 نافذ کر کے امتناعی احکامات سختی سے نافذکر یں ۔

رکن اسمبلی رام لنگاریڈی نے کہا کہ   یہ معلوم نہیں کہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے، اس کے جواب میں وزیر آراشوک نے کہا کہ اپوزیشن کے مشورے حاصل کر کے حکومت معقول فیصلہ کرے گی۔ رام لنگاریڈی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ان کا بھر پور تعاون ہے۔راشن ہو یا دوائیاں منصفانہ طور پر تقسیم کر یں۔ریاست میں ایک طرف اسپتالوں میں علاج کے لئے بستر ہیں ، دوسری طرف آئی سی یو میں جگہ نہیں،میڈیکل آکسیجن کا ذخیر نہیں، یہ تمام بھیا نک  صورتحال پیدا ہوئی ہے،عوام کے مفاد میں بنگلورو شہر میں کم از کم 25000 کوڈ بستر کا انتظام کیا جائے  ۔ ہوم آئیسولیشن والے افراد راستوں میں گھوم رہے ہیں، لاک ڈاؤن سے بھی بہتر رہے گا کہ ہجوم کو جمع ہونے  نہ دیں  اور امتناعیاحکامات نافذ کرنے کے لئے دفعہ 144 لگائی جائے ۔کلیان منٹپ  ، کمیونٹی سنٹر ، شادی محلوں مارکیٹوں میں ہجوم روکنے کے لئے نائٹ کر فیو کے اوقات میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، جونپڑ پٹی علاقوں میں ویکسین اندازی کی مہم تیز کی جائے ، بی بی ایم پی والے کوڈ 19پازیٹیو ہونے والے شدید طور پر متاثر افراد کو بی یونمبر دینے میں تاخیر کر رہے ہیں۔

اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ  یڈیور پانے منی پال اسپتال ہی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شرکت کی تھی ،اراکین کے مشورے لینے کے بعد انہوں نے منگل کو وزیروں اور اپنی پارٹی کے اراکین کی ویڈیو کانفرنس منعقد کر کے حتمی فیصلہ لینے کا اعلان کیا۔ 

اس میٹنگ میں رکن  لیجس لیٹیو  کونسل سی ایم ابراہیم نے بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، دفعہ 144 لگائی جائے  ، علاج کے اسپتالوں میں بستر ، آکسیجن، دوائیاں فراہم کر یں۔ 

رکن اسمبلی  ضمیر احمد خان اور رضوان ارشد نے مسلم مہلوکین کی تدفین کے لئے علاحدہ جگہ فراہم کرنے کی اپیل کی، بہرحال اپوزیشن اراکین نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی اور علاج کی سہولت بڑھانے کا مشورہ دیا۔ 

 میٹنگ میں رکن پارلیمان بنگلور و دیہی کے   ڈی سی سریش نے وزیر صحت سدھا کر کے ساتھ سخت الفاظ میں ناراضگی  ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ علاج کی سہولت ٹھیک نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...