وزیر اعلیٰ بومئی کے جلسے میں ہاتھا پائی،نعرے بازی،پوسٹر پھاڑدئے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 4th January 2022, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو  ، 4؍ جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو کے رام نگر ضلع کانگریس اور جنتا دل ایس کا گڑھ رہا ہے،اس ضلع میں بی جے پی کبھی بھی اپنی کامیابی یا وجود تک درج نہیں کرسکی، مگر انہوں نے کئی آپریشن کنول کئے مگر انہیں ہمیشہ ہی ناکامی ہی ملی، اگر کبھی کچھ کامیابی بھی ملی تو وہ چند مفاد پرست لیڈروں کے علاوہ ایسے مفاد پرست لیڈر ہیں جن کا کسی بھی سماج میں کوئی مقام ہی نہیں ہے۔

اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رام نگرم کی سٹی منسپل کونسل کے 31ممبرس میں بی جے پی کا ایک بھی کونسلر نہیں ہے اور بڈدی کونسل میں بھی بی جے پی کاکوئی بھی کونسلر نہیں ہے۔ رام نگرم ضلع ڈی سی دفتر کے احاطے میں بابا صاحب امبیڈکر اور کیمپے گوڈا کے مجسمے کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی سرکارسرکاری انتظامیہ کو ساتھ لیکر اپنی من مانی کرنے لگی، جس سے مقامی لوگ ایک نہیں بلکہ کئی اعتراضات کرنے لگے اس سلسلے میں کسی بھی پروٹول کا خیال نہیں رکھا گیا، ہر بات میں بی جے پی لیڈر اپنی من مانی کرنے لگے ہیں۔یہاں تک کہ رام نگرم ضلع میں دیوے گوڈا، کمار سوامی کے علاوہ ڈی کے شیوکمار اور موجودہ ممبر آف پارلیمان جیسے کسی بھی لیڈورں سے کسی بھی قسم کے صلاح مشورے کے بغیر اپنی من مانی کرنے لگے۔ ان مجسموں کی شروعات کانگریس اور جنتا دل ایس کے دور میں ہی کی گئی تھی،مگر جب اس کے افتتاح کا موقع آیا تو بی جے پی سب کے نظر انداز کرتے ہوئے اپنی من مانی کرنے لگی۔ اسی وجہ سے جلسے کے شروعات سے ہی ڈی ایس ایس والوں نے اپنی کلائی پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج جتایااورجاری رکھا۔ ایسی حالت میں اشوتھ نارائن نے اپنی تقریر کے دوران اپنے ہوش کھو کر گندی زبان استعمال کرنے پر اتر آئے اور حالات قابو سے باہر ہوگئے۔ نوبت ہاتھا پائی تک آپہنچی۔رکن پارلیمان ڈی کے سریش، ایم ایل سی ایس روی، منسپل صدر پاروتما کے علاوہ کئی ارکان نے اسی اسٹیج پر دھرنا شروع کردیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ اس طرح کے واقعات کاہونا بی جے پی کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے کہ بی جے پی عوام کی نہیں بلکہ اپنی انا کی پالیسی پر عمل کرتی ہے۔

اسی دوران وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ میں اس ضلع کو میری خوشی سے آیا ہوں، اسی مٹی نے ہمارے ملک کو وزیراعظم دیا ہے اور ہماری ریاست کو تین وزیراعلیٰ دئے ہیں میری خواہش ہے کہ میں بھی اس ضلع کیلئے جو بھی نامکمل کام باقی ہیں انہیں مکمل کروں۔ اسی دوران رام نگر ضلع کیلئے چھ آکسیجن گیس پلانٹ الاٹ کئے گئے ہیں جس میں دو کا افتتاح وزیراعلیٰ کے ہاتھو ں عمل میں آیا۔ اس کے علاوہ مزید بہت سارے کاموں کیلئے سنگ بنیا د رکھا گیا۔ اس دوران ڈی کے سریش اشوتھ نارائن پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ اس ضلع میں جو بھی کام ہوئے ہیں وہ یا تو کانگریس کے دور میں ہوئے ہیں یا جنتا دل ایس کے دور میں ہوئے ہیں، اس ضلع میں بی جے پی کا کوئی بھی کام ہی نہیں ہوا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے چیلنج کیا کہ اشوتھ نارائن اس ضلع کے نگران وزیر بھی نہیں ہیں وہ صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں، اس دوران عوام نے اشوتھ نارائن اور بی جے پی کے خلاف کھل کرنعرے بازی کی اوربی جے پی کے پوسٹرپھاڑ دئے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...