کرناٹک میں کل رات سے کورونا کرفیو، ماسک اور سماجی فاصلہ کی پابندیاں لازمی۔ خلاف ورزی پر جرمانہ
بنگلورو،9؍اپریل (ایس او نیوز) ملک میں دوسرے مرحلہ کے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے کل شام وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کرنے کے بعد چند ضروری مشورے دیئے جن کی روشنی میں ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے ایک اخباری کانفرنس کے ذریعہ کہا کہ وزیر اعظم کے دیئے گئے مشوروں کی روشنی میں ریاستی حکومت نے7؍اضلاع اور 8؍شہروں جیسے بنگلورو سٹی ، میسورو سٹی، منگلورو، ٹمکورو، کلبرگی، بیدر، بلاری، اُڈپی، منی پال میں بروز ہفتہ 10 اپریل سے 20؍اپریل تک رات 10 ؍ بجے تا صبح 5 بجے کورونا کرفیو نافذ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں اگر لاک ڈاؤن نہیں چاہئے تو عوام کورونا رہنما خطوط جیسے ماسک کا لازمی استعمال سماجی فاصلہ وغیرہ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ رہنما خظوط کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں فی الحال لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں اگر ان 10؍دنوں کے دوران کورونا قابو میں نہیں آیا تو پھر لاک ڈاؤن پر غور کیا جائے گا۔ اس لئے عوما کے بھرپور تعاون کی انہوں نے اپیل کی ہے۔