کرناٹک: آن لائن گیمنگ پر پابندی کے خلاف ’اے آئی جی ایف‘ پہنچا ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2021, 11:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اکتوبر(ایس او نیوز) اے آئی جی ایف یعنی آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن، اسکل بیسڈ آن لائن گیمنگ انڈسٹری اور تین آن لائن گیمنگ کمپنیوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں آن لائن گیمنگ پر پابندی عائد کیے جانے کو چیلنج پیش کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کی ہے۔ ان کمپنیوں کے ذریعہ کرناٹک پولیس (ترمیم) ایکٹ 2021 کے آئینی جواز کو چیلنج دیتے ہوئے عرضی داخل کی ہے۔ ان کمپنیوں میں ہیڈ ڈیجیٹل ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ (A23)، پلے گیمز 24x7 پرائیویٹ لمیٹڈ (رمی سرکل اور مائی الیون سرکل) اور گیمس کرافٹ ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ (رمی کلچر اور گیمزی) شامل ہیں۔

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ ہے کرناٹک ہائی کورٹ میں فی الحال دسہرا کی چھٹی چل رہی ہے اور 16 اکتوبر تک کورٹ بند رہے گا۔ اس لیے عرضی کی سماعت 16 اکتوبر تک ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اے آئی جی ایف کے چیف ایگزیکٹیو افسر رولینڈ لینڈرس نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہمیں حکومت کے ذریعہ غیر ملکی جوا کمپنیوں سے نمٹنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، درحقیقت ہم نے ایک ادارہ کی شکل میں اس کے خلاف ایک مضبوط رخ اختیار کیا ہے اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔ عرضی گھریلو آن لائن گیمنگ صنعت کو نقصان پہنچائے گی اور ہم نے یہ کارروائی اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے کی ہے۔‘‘

یہ عرضیاں مدراس ہائی کورٹ کے ایک تاریخی فیصلے کے کچھ ہی مہینوں بعد آئی ہیں، جس میں اسی طرح کے تمل ناڈو گیمنگ اور پولیس ایکٹ (ترمیم) 2021 کو رد کر دیا گیا تھا، جس میں آن لائن گیم پر پابندی لگا دی گئی تھی، جو داؤ پر اصلی پیسے کے ساتھ کھیلے گئے تھے۔ ریاست نے ہائی کورٹ کو جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے پابندی اس لیے عائد کی تھی کیونکہ آن لائن سٹہ بازی کے کھیل کی وجہ سے کئی خودکشیاں ہوئی ہیں۔ ریاست نے یہ بھی دلیل دی کہ رمّی اور پوکر جیسے کھیل کھیلنا عادت بن جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...