کرناٹک میں آن لائن گیمز گیمبلنگ پرباضابطہ پابندی عائد، جوابازی میں ملوث افرادپرتین سال قیدکے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ
بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں اب آئندہ آن لائن جوابازی (آن لائن گیمبلنگ)جرم میں شمارہوگا۔آن لائن گیمنگ کے ذریعہ گیمبلنگ سرگرمی پرریاستی حکومت نے مکمل طورپرپابندی عائدکردی ہے۔
بروزجمعہ ریاستی لجس لیٹواجلاس میں ریاستی وزیرداخلہ ارگاگیانیندرانے کرناٹک پولیس (ترمیمی ایکٹ2020-21)بل پیش کی۔اس ترمیمی بل کے مطابق ریاست کے اندریاباہرریس کورس میں گھڑسواری مقابلوں میں بازی لگانے کے سوادیگرتمام آن لائن جوابازی پرپابندی عائدکی گئی ہے۔گھڑبازی کے علاوہ آن لائن ادائیگی کے ذریعہ ورچیوئل کرنسی،الیکٹرانک کرنسی سمیت کسی بھی آن لائن گیمزمیں پیسہ لگانے اورجوابازی کرنے پرحکومت کی جانب سے پابندی عائدکی گئی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ اس قانون کے نافذہونے کے بعد اگرکوئی آن لائن میں گیمبلنگ کرتے ہوئے دکھائی دے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی،پابندی کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایک سال کی بجائے تین سال اورایک ہزارروپے جرمانہ کی بجائے تین لاکھ روپے جرمانہ عائدکرنے کی گنجائش قانون میں فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر، سسٹم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ، ماس ڈیوائس، الیکٹرانک ایپلی کیشن، سافٹ وئیر، ورچوئل پلے کے ذریعے کھیلے جانے والے سمیت گیمز جوئے کے آلات پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔ آن لائن گیمنگ ترغیبی طورپرفروغ دینایااس کے لیے معاونت کاربنناآن لائن گیمبلنگ پرعائدپابندی میں شامل ہے۔آن لائن گیمزکی ترغیب اورتعاون پرایک مہینہ کی بجائے 6مہینے کی سزائے جیل دی جائے گی اور500روپے کی بجائے 10ہزارروپے جرمانہ عائدکیاجائے گا۔آن لائن گیم چلانے والے اگرجائے وقوعہ ہی پھنس جائیں یاہاتھ لگ جائیں تو 3مہینہ کی بجائے ایک سال سزائے قیددی جائے گی،200روپے کی بجائے 20ہزارروپے جرمانہ عائدکیاجائے گا۔اس طرح کسی بھی قسم کی گاڑی،بنڈی،وین،گھڑگاڑی،ٹرک،ٹھیلہ،سواری،بائسیکل،تھری وھیلررکشہ،موٹرگاڑی،ہوائی جہازودیگرمقامات میں جوابازی پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔