کرناٹک پولیس فائرنگ متاثرین معاملہ،یڈیورپا کے یو ٹرن لینے پر بھڑکے سداراميا

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2019, 12:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26/دسمبر(ایس او نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارامیا نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف مینگلور میں مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ میں مارے گئے دو لوگوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دینے کے بارے میں یڈیورپا  حکومت کے یو ٹرن لینے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’غیر انسانی‘ قرار دیا۔

سدارامیا نے بی ایس یڈیورپا  کے زیر قیادت حکومت کو ’نفرت انگیز، فرقہ وارانہ‘ قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ایک منتخب حکومت کو اس قدر غیر انسانی اور نفرت انگیز فرقہ وارانہ نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت منگلورو فسادات کے دوران جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو مدد نہ دے کر غلط روایت قائم کر رہی ہے۔ یدی یورپا نے تو تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی سزا سنا دی ہے‘‘۔

سابق وزیر اعلی نے یڈیورپا  پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فائرنگ کے جرم کی محکمہ (سی آئی ڈی) سے تحقیقات اور بدھ کو یدی یورپا کا بیان باہم متضاد ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یڈیورپا  نے پولیس کو فائرنگ کرنے کا حکم دیا تھا۔

انهوں نے کہا کہ ’’ یڈیورپا  نے پہلے پولیس فائرنگ میں مارے گئے دونوں لوگوں کو مینگلور فسادات کا مجرم ٹھہرا دیا ہے تب سی آئی ڈی جانچ کا ڈرامہ کیوں؟ جانچ کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ اب یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ آپ    (یڈیورپا  ) ہی وہ شخص ہیں جس نے پولیس کو لوگوں کی جان لینے کا حکم دیا‘‘۔

واضح رہے کہ یڈیورپا  نے منگلورو میں پولیس کی فائرنگ کے دو متاثرین کو 10۔10 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اپنا حکم واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے آج صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو منگلورو  میں ہوئے تشدد میں پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک دو لوگوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ دونوں افراد مجرمانہ الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور ملزمان کو معاوضہ دیئے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ہدایت، سی آئی ڈی اور مجسٹریٹ تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی لیا جائے گا‘‘۔ پولیس کی فائرنگ کے متاثرین کے اہل خانہ کو امدادی رقم کی ادائیگی کا اپنا فیصلہ واپس لینے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں افراد فسادات کے واقعہ میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مجرمانہ الزام کا سامنا کر رہے ہوں، انہیں معاوضہ دینے کا التزام نہیں ہے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...