کرناٹکا حکومت نے اسکولوں کو دی آن لائن پڑھائی کی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2020, 8:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو29/جون (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے منسٹری آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (ایم ایچ آر ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئے رہنما اصولوں کی روشنی میں اسکولوں کو اجازت دی ہے کہ وہ بچوں کے لئے آن لائن پڑھائی شروع کرسکتے ہیں۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اب جو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ اس وقت تک لاگو رہیں گے جب تک ریاستی سطح پر تشکیل دی گئی ’ایکسپرٹ کمیٹی‘ کی طرف سے حالات کا جائزہ لینے کے بعداپنی رپورٹ اور رہنما اصول پیش نہیں کئے جاتے۔حکومت نے یہ بھی واضح کیا  ہے کہ اسکولوں میں باقاعدہ پڑھائی کا موقع نہ رہنے کی وجہ سے متبادل کے طور پر آن لائن پڑھائی کی اجازت دے رہی ہے اس لئے کسی بھی قسم کی اضافی فیس طلبہ سے وصول نہیں کی جانی چاہیے۔

 آن لائن پڑھائی کا شیڈول جو سرکاری طور پر مرتب کیا گیا ہے اس کے مطابق پری پرائمری کلاس کے لئے 30منٹ کا ایک سیشن ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ہوگا۔پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک 30تا 45منٹ کا پیریڈ ایک دن ناغہ کرتے ہوئے ہر تیسرے دن ہوگا۔چھٹویں سے آٹھویں جماعت تک روزانہ 30 تا 45 منٹ کے دو پریڈہفتے میں پانچ دن ہوا کریں گے۔ اور ۹ ویں سے دسویں جماعت تک روزانہ 30 تا 45 منٹ کے چار پریڈہفتے میں پانچ دن ہوا کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...