کرناٹکا میں مانسون کا قہر:ریاست میں برسات اورسیلاب سے مرنے والوں کی تعداد ہوگئی 64۔ ہزاروں کروڑ روپوں کامالی نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2019, 9:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو15/اگست (ایس او نیوز) امسال دیگر ریاستوں کے ساتھ کرناٹکا میں بھی مانسون نے بڑا قہر ڈھایا ہے۔ ریاست بھر سے اب تک ہونے والی تباہی کے جو اعداد و شمار موصول ہوئے ہیں ا س کے مطابق بدھ کے دن تک برسات اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعدا د 64ہوگئی تھی۔جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد پندرہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بدھ کے دن جو تازہ واقعات ہوئے اس کے مطابق داونگیرے میں گھر کی دیوار گرنے سے ماں اور بیٹا ہلاک ہوئے ہیں تو چکمگلورومیں زمین کھسکنے سے ایک شخص موت کاشکار ہوگیا ہے۔کوڈوگو ضلع کے تور نامی علاقے میں لاپتہ ہونے والے بزرگ کی لاش دستیاب ہوئی ہے۔

اس مرتبہ کے خراب موسم کی وجہ سے شمالی کرناٹکا، ملیناڈو اور ساحلی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کے 11تعلقہ جات میں 6.77 لاکھ افراد کو راحت کیمپوں میں اور محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ذرائع کے مطابق 2,217دیہات سیلاب اور برسات کے غضب کا شکار ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست کے 30اضلاع میں 21پُلوں کوبری طرح  نقصان پہنچا ہے۔ اور 253پُل ایسے ہیں جن پر موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔جبکہ16,400کیلو میٹر لمبی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جس میں 2,400کیلو میٹر لمبی سڑکیں ایسی ہیں جو پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں اورانہیں از سرنو تعمیر کرنا لازمی ہوگیا ہے۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے سیکریٹری گروپرساد کے مطابق اس سڑکوں کی مرمت اور از سر نو تعمیر کے لئے 1,500 کروڑ روپے درکار ہونگے۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سیلاب میں جو پُل بہہ گئے ہیں اس میں ایک پُل ایسا بھی ہے جو 4.5کروڑ روپے کی لاگت سے ابھی پچھلے 6مہینے قبل ہی تعمیر کیا گیا تھا۔اس واقعے سے سرکاری منصوبوں کے ٹھیکیداروں کی جانب سے انجام دیے جانے والے تعمیری کام اور اس کے معیار پر بھی ایک بڑا سوال کھڑا ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...