کرناٹک میں تیز ہوا اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
بنگلورو،9؍اگست (ایس او نیوز) تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شمالی کرناٹک کے دوردراز اور ساحلی علاقے نیز ملناڈ خطّے میں جاری ہے۔ کچھ مقامات پر کاویری، Thungabhadra اور کرشنا ندی میں طغیانی آگئی ہے۔ بارش کے سبب Talacauvery میں مٹّی کے تودے گرے ہیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی-ایس یدی یورپّا جو کہ کووِڈ انیس کی بیماری کی وجہ سے زیر علاج ہیں، نے چیف سیکریٹری وجے بھاسکر سے آج ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہوں نے اپنی طرف سے منظوری کا انتظار کیے بغیر اُنہیں ایمرجنسی طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ Talacauvery میں مٹّی کے تودے گرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ضلع کے انچارج کے وزیر وی سومنا سے بچاؤ کارروائی پر نظر رکھنے کیلئے کہا تاکہ مٹّی کے تودے گرنے کے بعد سے پادری اور اُن کے کنبے لاپتہ ارکان کا پتہ لگائے جا سکے۔ رائچور کے انچارج وزیر لکشمن ساوڈی کے آج ایک میٹنگ کی، تاکہ کرشنا ندی میں بڑھتی ہوئی پانی کی سطح کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا اندازہ لگا سکیں۔ رائچور کے اسسٹنٹ کمشنر سنتوش کمپے گوڈا نے خبر دی ہے کہ کسی طرح کے ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے NSRF کی ٹیمیں تیار ہیں۔