زیادہ فیس وصول کرنے والے نجی انجینئرنگ کالجوں کے خلاف کارروائی آئندہ سال سے سی ای ٹی امتحان آن لائن کے ذریعہ ہوگا: جی ٹی دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈا نے بتایا کہ سال 2020 سے ریاست بھر میں سی ای ٹی امتحان بذریعہ آن لائن منعقد کیا جائے گا- کرناٹک ایگزامنیشن اتھارٹی (کے ای اے) دفتر میں سی ای ٹی نتائج جاری کرتے ہوئے جی ٹی دیوے گوڈا نے یہ جانکاری دی ہے- انہوں نے بتایا کہ نیٹ طرز پر ہی انجینئرنگ اور دیگر پیشہ وارانہ کورسس کے لئے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- اور آن لائن امتحان مناسب ڈھنگ سے منعقد کرنے قومی امتحانی ادارہ کے ساتھ بات کی گئی ہے- انہوں نے بتایا کہ سی ای ٹی امتحان لکھنے والے طلبہ کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے نیٹ طرز پر چار تا پانچ مرحلوں میں سی ای ٹی امتحان منقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے تیاریاں کی جائیں گی- انہوں نے بتایا کہ یہ بات سننے میں آرہی ہے کہ آن لائن سی ای ٹی امتحان سے دیہی طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لئے دیہی طلبہ کی سہولت کے لئے ریاست بھر میں پی یو کالجوں اور فرسٹ گریڈ کالجوں میں تربیتی مراکز قائم کئے جائیں گے- جہاں طلبہ کو سی ای ٹی آن لائن کے تعلق سے تربیت دی جائے گی- انہوں نے بتایا کہ دیہی طلبہ کو ماس ٹسٹ بھی کرایا جائے گا جس سے انہیں امتحان کی تیاری میں آسانی ہوگی-جی ٹی ڈی نے بتایا کہ انجینئرنگ، نیچوروپیتھی، یوگا سائنس، بی ایس سی، اگریکلچر، ویٹرنیری میڈیسن، اور بی ڈی فارما میں پہلے 5مقام حاصل کرنے والے طلبہ کی کالج فیس کے ای ٹی واپس ادا کرے گی- ان طلبہ کی کورس مکمل ہونے تک سالانہ فیس کالجوں کے لئے کے ای ٹی کی جانب سے ہی ادا کی جائے گی- انہوں نے بتایا کہ سی ای ٹی رینک حاصل کرنے والے طلبہ کے دستاویزات کی جانچ بنگلور سنٹرل دفتر سمیت ریاست کے 28 مراکز میں کی جائے گی- جبکہ داونگرے، بلاری، رائچور، کلبرگی، وجئے پور، بیلگاوی، دھارواڑ، کاروار، شیموگہ، منگلورو، ہاسن، ٹمکور، میسورو، بیدر، کوپل، چترادرگہ، مڈیکیری، چامراج نگر، منڈیا، رام نگرم، اور کولار میں معاون مراکز میں دستاویزات کی جانچ کروائی جاسکتی ہے- انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ فیس مقرر کی گئی ہے جس میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور نجی کالجوں میں طلبہ سے زیادہ فیس وصول نہ کرنے تاکید کی جائے گی اور زیادہ فیس وصول کرنے والے کالجوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی- دیوے گوڈا نے بتایا کہ کے ای ٹی سی میں تقریباً 260کروڑ روپئے موجود ہیں لیکن ان کے استعمال کیلئے بائلا میں چھوٹی تبدیلی ضروری ہے جس کے بعد موجود گرانٹ کا استعمال سرکاری انجینئرنگ کالجوں کی ترقی کے لئے کیا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ چند باوقار نجی انجینئرنگ کالجوں میں مینجمنٹ کوٹہ کی سیٹیں لاکھوں روپیوں میں فروخت کئے جانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں - لیکن نجی انجینئرنگ کالجوں میں دستیاب سیٹوں اور ان کے فیس کے مناسب کی جانکاری فراہم کرنا ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ نجی کالجوں کی من مانی پر قابو پانے ایک قانون مرتب کیا جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...