کرناٹک میں آج پھر سب سے زیادہ کورونا کے معاملات؛ ایک ہی دن سامنے آئے 248 پوزییو کیسس؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی 2,781

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th May 2020, 12:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور 29/مئی (ایس او نیوز) آج جمعہ کو کرناٹکا میں  سب سے زیادہ یعنی 248 کورونا کے کیسس ریکارڈ کئے گئے، جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر  2,781 ہوگئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج چکبالاپور میں ایک پچاس سالہ خاتون کورونا کا شکار ہوگئی، اس کی موت کے ساتھ ہی  کرناٹک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر  48 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے اب تک 894 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

چکبالاپور کی اس مہلوک خاتون کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ اسے 24 مئی کو پرائیویٹ اسپتال میں گردوں کی شکایت کی بنا پر داخل کیا گیا تھا، جب حالت میں سدھار آنے کے بجائے حالت بگڑتی چلی گئی تو وہاں سے سیدھے بنگلور اسپتال منتقل کیا گیا، کل 28 مئی کو اس کی رپورٹ کووویڈ۔19 پوزیٹو  موصول ہوئی، اور آج یہ خاتون چل بسی۔

آج جو 248 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں،  سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ ان میں سے صرف 16 ایسے  ہوئے ہیں جو  کوروناسے متاثرہ مریضوں کے رابطے سے آیا ہے۔جبکہ دیگر 232 معاملات دوسری ریاستوں سے کرناٹک میں داخل ہونے والوں کی ہے جس میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ لوگ مہاراشٹرا سے لوٹے ہیں۔  دہلی، اندھرا پردیش ، تمل ناڈو اور ائیر لینڈ سے لوٹنے والے لوگوں کا نمبر مہاراشٹرا کے بعد ہے۔ 

آج جتنی بڑی تعداد میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے، زیادہ تر کیسس اُڈپی، کلبرگی، یادگیر اور رائچور  سے ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...