’سی ایم انکل! کلاسز کو بھگوا رنگ دینے سے پہلے بیت الخلاء تیار کرائیں‘ کرناٹک میں کانگریس نے شروع کی مہم

Source: S.O. News Service | Published on 15th November 2022, 7:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کانگریس نے ریاستی حکومت کی 'ویویکا یوجنا' کے خلاف مہم شروع کی ہے، جس کے تحت نئے بنائے گئے کلاس رومز کو بھگوا رنگ دیا جائے گا۔ کانگریس نے مہم کا آغاز ہیش ٹیگ ’سی ایم انکل‘ کے ساتھ کیا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے کلاس رومز کو پینٹ کرنے کے بجائے بچوں کے لیے بیت الخلا بنانے کی اپیل کی۔ مہم کے ذریعے کانگریس نے اسکولی بچوں کی جانب سے بومئی سے سوال کئے ہیں۔

پارٹی نے ٹوئٹ کیا، "ریاست بھر کے اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ بچے بیت الخلا کے بغیر مشکلات کا شکار ہیں۔ سی ایم انکل اسکول کی عمارتوں کو زعفرانی رنگ میں پینٹ کرنے سے پہلے بیت الخلاء بنائیں، پینے کا صاف پانی اور ایسی سہولیات فراہم کریں جس سے بچے اسکولوں کی طرف راغب ہوں۔

کانگریس نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت سوامی وویکانند کے نام پر اس اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جو سائنس اور منطق کو فروغ دیتے تھے لیکن وزیر اعلیٰ طلبا میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے آگے نہیں آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کرناٹک حکومت نے ’وویکا اسکیم‘ کے تحت 8100 کلاس رومز کو زعفرانی رنگ دینے کا کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے دوران ہندوؤں کا سب سے زیادہ قتل ہوا، یہی ان کا اصلی چہرہ ہے: سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ایس سدارامیا نے منگل کے روز ریاست میں برسراقتدار بی جے پی پر زوردار حملہ کیا۔ انھوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ ہندوؤں کا قتل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں نہ صرف ہندو، ...

بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کی بھٹکل آمد؛ آنے والے انتخابات کو لے کر کٹیل نے کہا؛ ساورکر اور ٹیپو نظریات کے درمیان ہوگا الیکشن

اس بار ریاستی انتخابات کانگریس اور بی جے پی کے بجائے ساورکر اور ٹیپو  نظریات کے درمیان ہوں گے۔ یہ بات  بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر نلین کمار کٹیل نے کہی۔ شرالی میں منعقدہ بی جے پی پروگرام میں شریک ہوتے ہوئے  کٹیل نے سوال کیا کہ آپ کو محب وطن ساورکرچاہئے  یا جنونی ٹیپو  چاہئے ...

 اڈانی کمپنی کے خُرد بُرد معاملہ پر کانگریس کا بنگلورو میں احتجاج

ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو کے میسور بینک سرکل پر کانگریس کی جانب سے اڈانی کمپنی سے جڑے معاملات پراحتتجاج کیاگیا جس میں پارٹی کے رہنما و کارکنان شریک تھے۔ احتجاج کے دوران کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ راہل گاندھی نے پہلے ہی اس معاملہ سے متعلق پیشن گوئی کی تھی۔

منگلورو: نیشنل ایجوکیشن پالیسی 'ہندوتوا راشٹرا' بنانے کا ٹوُل کِٹ ہے؛ ماہر تعلیم ڈاکٹر نرنجنارادھیا 

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف) جنوبی کینرا و اڈپی، سمدرشی ویدیکے منگلورو، کرناٹکا تھیولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ منگلورو کے اشتراک سے 'نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) اور اسکولی تعلیم' کے عنوان پر شہر میں منعقدہ  سیمینار میں اپنے خیالات کا ...

پتور: آپسی اختلافات بھول کر بی جے پی کو شکست دینے کے لئے متحد ہوجائیں - کانگریس پارٹی کارکنان سے لیڈروں کی اپیل 

کانگریس پارٹی لیڈران نے  پتور کے نیلیاڈی سے  ملناڈ اور ساحلی علاقے کے لئے اپنی 'پرجا دھونی یاترا' کا دوسرا مرحلہ شروع کرتے ہوئے اپنی کارکنان کو آواز دی کہ وہ آپسی اختلافات بھول کر بی جے پی کی  "بد عنوان، غیر فعال، غیر مخلص، غیر موثر اور عوام سے دور" حکومت کو ہٹانے کے لئے متحد ...